خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 471
خطبات طاہر جلد ۳ 471 خطبه جمعه ۲۴ / اگست ۱۹۸۴ء امتحانات سے اول درجہ کے پاس یافتہ ہوکر نکلے اور اپنے کامل صدق کی برکت سے پورے طور پر کامیاب ہو گئے اور عزت اور حرمت کا تاج ان کے سر پر رکھا گیا اور تمام اعتراضات نادانوں کے ایسے حباب کی طرح معدوم ہو گئے کہ جو گویا وہ کچھ بھی نہیں تھے۔“ (سبز اشتہار روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۴۵۸ تا ۴۶۰) پس اے پاکستان کے مظلوم احمد یو! تمہیں مبارک ہو کہ بلند ہمت اور شجاعت ذاتی اور اولوالعزمی کے وہ آثار تم سے ظاہر ہورہے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اول درجہ کے پاس یا فتہ ہو کر تم ان ابتلاؤں سے نکلو گے اور عزت اور حرمت کا تاج تمہارے سروں پر رکھا جائیگا۔وہ دن لازماً آئیں گے کہ مسیح دوراں کو کانٹوں کا تاج پہنانے والے خود کانٹوں میں گھیسٹے جائیں گے اور ذلت اور رسوائی کا تاج ان کے سروں پر رکھا جائے گا۔