خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 443
خطبات طاہر جلد ۳ 443 خطبه جمعه ۷ ار ا گست ۱۹۸۴ء شرعی عدالت کا فیصلہ خطبه جمعه فرموده ۱۷ اگست ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُوْنُوْا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ پھر فرمایا : (المائده: (۹) ابھی چند دن پہلے اس عدالت کی طرف سے جسے ” شریعت کورٹ کا نام دیا گیا ہے حکومت پاکستان کی طرف سے بعض احمدیوں کی طرف سے ایک پیش کردہ مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔اس کے متعلق تو میں پہلے بھی کچھ کہہ تو سکتا تھا لیکن چونکہ معاملہ ابھی عدالت میں تھا اور میں یہ نہیں پسند کرتا تھا کہ ان کو کوئی بہانہ ہاتھ آئے کہ چونکہ مقدمہ کے دوران فلاں شخص نے یہ بات کہہ دی ہے اس لئے ہمیں عذ رمل گیا ہے فلاں بات کرنے کا اس لئے میں نے عملاً اس کے متعلق کچھ کہنے سے گریز کیا ہے مگر جماعت کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا پس منظر کیا ہے کیا واقعہ ہوا اور کیوں ایسا ہوا ؟