خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 413
خطبات طاہر جلد ۳ 413 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء میں پنجابی کے گانے بھر لیتے تھے اذان سے پہلے اور پھر اذان کے بعد ایک اور گانوں کا سلسلہ اور گالیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔تو آپ کی نقالی کریں تو ہم تو ایسی اذانیں دیں پھر۔ہم تو حضرت اقدس محمد مصطفی عملے کی نقالی کرتے ہیں آپ لوگوں کی نقالی سے ہماری طبیعت متنفر ہے، کراہت پاتی ہے کیونکہ ایسی ایسی ادا ئیں آپ نے اختیار کر لی ہیں جن کا ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی عمل سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا ہمارے ہاں بھی شادیاں ہوتی ہیں ، ہمارے ہاں بھی لوگ فوت ہوتے ہیں ہم کب آپ کی نقالی کرتے ہیں کبھی بھی نہیں کی۔سادگی سے شادیاں ہوتی ہیں نہ بینڈ باجے ، نہ ڈھول ڈھمکے، نہ اسراف نہ دکھاوے، نہ نمائشیں ، نہ نیوندرے ڈالنا۔کون سی ادا ہم نے آپ کی سیکھی ہے جس سے آپ کو تکلیف ہورہی ہے؟ ہمارے ہاں بھی لوگ مرتے ہیں نہ ہم کھانے تقسیم کرتے ہیں ، نہ گیارہویں ، نہ چالیسویں جو رسمیں ہیں آپ کی ہم نے تو کبھی بھی نہیں اختیار کیں اس لئے یہ بالکل جھوٹا الزام ہے کہ ہم آپ جیسا بنا چاہتے ہیں۔آپ تو ہم سے ناراض ہوتے ہیں کہ ہم جیسا کیوں نہیں بنتے ؟ بھول گئے ہیں اس بات کو ، عجیب طبیعت ہے آپ کی جس طرح چاہیں موڑ لیں اپنے آپ کو کل تک تو یہ الزام دیا کرتے تھے کہ ہماری طرح کیوں نہیں کرتے ،تم ہاتھ کیوں نہیں اٹھاتے نماز کے فوراً بعد، چالیسویں کیوں نہیں مناتے ، گیارہویں کیوں نہیں مناتے ،فلاں شرینی کیوں تقسیم نہیں کرتے ، قوالیاں کیوں نہیں کرتے ، ہر رسم جو آپ کی ہے وہ ہم چھوڑ بیٹھے تھے اور یہ ناراضگی تھی کل تک کہ ہمارے جیسے کیوں نہیں بنتے اور اب ایسا الٹے ہیں کہ دماغ الٹ گیا ہے بالکل کلیتہ یہ کہہ رہے ہیں ہمارے جیسے کیوں بنتے ہو حالانکہ جھوٹ ہے، بالکل ہم تو آپ جیسا نہ بنتے ہیں نہ بننا پسند کرتے ہو۔ہم تو وہ بننا چاہتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے نمونہ بنایا تھا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ (الفتح:٣٠ ) یعنی حضرت محمد مصطفی اور ان لوگوں کی پیروی کرنا چاہتے ہیں اور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آنحضور کے ساتھ تھے یعنی آپ اور آپ کے ساتھیوں کی اس لئے اگر آپ تجزیہ کریں الزام کا تو سارا الزام ہی جھوٹا ہے۔اب یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی غلامی سے کون سا دنیا کا قانون یا شریعت اسلامیہ کا قانون روک سکتا ہے یا روکتا ہے اور کس حد تک غلامی سے روکتا ہے اور کس کو روکتا ہے؟ سارے قرآن کریم میں تمام احادیث میں نہ کوئی آیت نہ کوئی حدیث اشارہ یا کنایہ بھی کسی کو آنحضرت ﷺ کی