خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 379
خطبات طاہر جلد ۳ 379 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۸۴ء ٹیوشن ) ، تمام دستور اساسی تو دوکوڑی کے لائق نہ رہا ہو اور یہ رہ جائے باقی اور پھر ایک اور اس میں دھوکہ اور مغالطہ آمیزی یہ کہ یہ بھی شکل نہیں بن رہی عملاً عملاً یہی شکل بنتی ہے کہ سارا دستور مع ترمیم کے معطل تھا اور آرڈینینس کے ذریعے دوبارہ یہ ترمیم جاری کی گئی تو ایک شخص کا فیصلہ ہے اب تو اسمبلی والی بات ختم ہوگئی۔جب سارا قانون معطل ہو گیا اور ترمیم بھی ایک دفعہ معطل ہوگئی، دوبارہ جاری کیا گیا ایک آرڈینینس تو پھر اب اس کی قانونی شکل صرف یہ ہے کہ ایک شخص کا فیصلہ ہے تو یہ چیزیں جب دنیا کے سامنے آئیں گی تو پاگل تو نہیں دنیا کہ وہ نہ سمجھ سکے مگر قطع نظر اس کے کہ یہ فیصلہ کس کا تھا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ موقف ہی حماقتوں کا پلندہ ہے کہ اس منافقت کی ہم کیسے اجازت دے سکتے ہیں۔سب سے پہلے تو یہ کہ منافقت کہتے کس کو ہیں؟ قرآن وحدیث کی بات کرتے ہو تو اس سے معلوم کرو اور منافق کو کس چیز کی اجازت دی جاسکتی ہے اور کس کی نہیں دی جاسکتی ؟ اول تو یہ فیصلہ کہ کسی کے دل میں کیا ہے۔جو وہ دعوی کرتا ہے اس کے دل میں وہ ہے بھی کہ نہیں سوائے خدا کے کوئی نہیں کر سکتا اس لئے آپ اس کو جو چاہیں کہیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو تم منہ سے کہہ رہے ہو ہم اعلان کرتے ہیں کہ تمہارے دل میں یہ نہیں ہے۔یہ کام سوائے خدا کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔چنانچہ آنحضرت ﷺ اور خلفا کی زندگی میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں کہ کسی نے اپنے آپ کو مسلمان کہا ہو اور حضوراکرم ﷺ یا خلفا نے یہ رد کر دیا ہو اور فرمایا ہو کہ تم اندر سے غیر مسلم ہو اور منافق ہو ایک بھی ایسا واقعہ نہیں۔جہاں تک قرآن کا مطالعہ کرتے ہیں کہ قرآن اس موضوع پر کیا فرماتا ہے تو جو آیت میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی تھی اس میں اس کا موثر جواب موجود ہے۔قرآن کریم تو ایک کامل کتاب ہے، کسی پہلو کو نہیں چھوڑتی، کوئی مستقبل کا فتنہ ایسا نہیں ہے جس کا ذکر اور اس کا تدارک قرآن کریم میں موجود نہ ہو چنانچہ اس سارے آرڈنینس کا تدارک قرآن کریم میں موجود ہے۔دلیل کا بھی اور جو بعد میں موقف اختیار کیا گیا اور آرڈینینس کی جو تفاصیل ہیں جب میں آپ کو سناؤں گا اس آیت کی تشریح تو آپ حیران ہوں گے کہ ان سب چیزوں کا ذکر موجود ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آنحضرت ﷺ کو خبر دیتے ہوئے قَالَتِ الْأَعْرَابُ امَنَّا اعراب یہ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئیں ہیں قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا ہم تمہیں بتا رہے ہیں جس کی دل پر نظر ہے کہ ایمان نہیں لائے کہہ دو ان کو بے شک لمْ تُؤْمِنُوا تم ہرگز ایمان نہیں لائے