خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 348 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 348

خطبات طاہر جلد ۳ 348 خطبہ جمعہ ۲۹/ جون ۱۹۸۴ء سنبھال رہے ہیں۔مجھے تو سمجھ نہیں آتی یہ کام چل کیسے رہا ہے؟ اتنی ڈاک ہوتی ہے لیکن اللہ کے فضل سے روز کے روز بغیر قرض رکھے ہم ڈاک نکال دیتے ہیں اور دوسرے کام اس کے علاوہ ہیں تو مالی قربانی ہو یا جانی قربانی ہو ہر پہلو سے معیار بہت بڑھ گیا ہے تو بالعموم سب کو یاد رکھیں جتنے بھی قربانی کرنے والے ہیں ان کو رمضان کا جتنا وقت بھی باقی ہے اب اس میں خصوصیت کے ساتھ یا درکھیں اس لئے درس کے بعد جو دعا ہو گی اس میں دوبارہ ان کے متعلق تفصیلی اعلان کی ضرورت نہیں ہوگی۔جن دوستوں تک یہ آواز پہنچ رہی ہے وہ آخری دعا میں مالی قربانی کرنے والوں کو بھی، جانی قربانی کرنے والوں کو بھی اور ان کو بھی جن سے جبر نہایت دردناک قربانیاں لی جارہی ہیں ان سب کو اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یادرکھیں۔اللہ تعالیٰ جلد فضل لے کر آئے اور ہمارا صبر نہ ٹوٹے ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمت اور حوصلہ کے ساتھ اس کی راہ میں قربانیاں دیتے چلے جائیں۔(آمین)