خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 269

خطبات طاہر جلد ۳ 269 خطبه جمعه ۲۵ رمئی ۱۹۸۴ء احمدیت کی مخالفت میں عالم اسلام کی حالت اور دعا کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ مئی ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: پاکستان میں جو جماعت احمدیہ پر اور احمدیت پر جو مظالم توڑے جا رہے ہیں ان کا دائرہ صرف جماعت احمد یہ یا احمدیت ہی نہیں بلکہ در حقیقت پاکستان پر اور عالم اسلام پر اور اسلام پر مظالم توڑے جارہے ہیں اور ان کے اتنے خوفناک اور بداثرات ظاہر ہونے والے ہیں کہ جن کے تصور سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اگر اس کو خوف خدا ہو اور عالم اسلام سے یا اسلام سے محبت ہو۔بہر حال تحریک میں بظاہر جو رخ اختیار کیا ہے اس میں جماعت احمد یہ ہی کو ہدف کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔قطع نظر اس کے کہ جماعت احمدیہ ہی حقیقت میں آج اسلام کا دوسرا نام ہے، قطع نظر اس کے کہ آج احمدی ہی اللہ کے وہ عبادت گزار بندے ہیں جن کی خاطر بلکہ بعض ان میں سے ایسے بھی ہوں گے کہ ان میں سے ایک ایک کی خاطر قوموں کو مٹایا جاسکتا ہوخدا کی نظر میں۔میں اس عالم اسلام کی بات بھی کر رہا ہوں جسے مختلف ممالک مختلف اوطان میں قانونی حقوق بھی حاصل ہیں، میں اس اسلام کی بات کر رہا ہوں جو بہتر (۷۲) فرقوں میں بٹا ہوا ہے اور جس کے مختلف عقائد ایک دوسرے سے متضاد ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر صرف احمدیت کی مخالفت میں زندہ