خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 267
خطبات طاہر جلد ۳ 267 خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۸۴ء لوائے ما پینہ ہر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد (در مشین فارسی صفحه: ۱۹۵) کہ یہ ہمارا جھنڈا ہو گا جو ہر سعید فطرت کے لئے پناہ کا موجب بننے والا ہے اور کوئی جھنڈا نہیں ہے دنیا میں نہ امریکہ کا جھنڈا، نہ روس کا جھنڈا ، نہ چین کا جھنڈا ، نہ جاپان کا جھنڈا، اگر سعید فطر توں کو کسی جھنڈے کے نیچے پناہ ملنی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جھنڈے کے نیچے پناہ ملتی ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جھنڈا ہے آپ ہی کی غلامی میں دوبارہ کھڑا کیا گیا ہے۔لوائے ما پنہ ہر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد ہمارا نمایاں نشان تو یہ ہے کہ فتح نمایاں کی آواز جب اٹھے گی ہماری سمت سے اٹھے گی۔جب یہ اعلان بلند ہوگا یہ نعرہ بلند ہوگا کہ نمایاں فتح نصیب ہوئی تو یاد رکھنا ہمیشہ ہماری سمت سے یہ آوازا اٹھے گی کسی اور سمت سے کسی کو یہ آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ملے گی۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: آج ایک ضروری مصروفیت کی وجہ سے نماز عصر بھی جمعہ کے ساتھ جمع کروائی جائے گی اس لئے جمعہ کے بعد نماز عصر کے لئے صفیں درست کر لیں۔