خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 233 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 233

خطبات طاہر جلد ۳ 233 خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۸۴ء اگر خدا نے چاہا اور سب کچھ اس کی راہ میں جھونکنے کا وقت آیا اور یہی تقاضا ہوا حکمت کا اور ایمان کا اور خلوص کا تو ایک ذرہ بھی بچانے کے لئے میں تیار نہیں پھر ہماری زندگی اس جہان کی زندگی ہے پھر اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے اور کیا ہوگا لیکن جو کچھ میں نے پڑھا ہے جو کچھ میں قرآن کے مطالعہ سے اخذ کر سکا ہوں جو کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے میں نے نتیجہ نکالا ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ناممکن ہے کہ آپ پر کوئی فتح یاب ہو سکے۔آپ کے لئے ضروری ہے اپنے دلوں پر فتح یاب ہوں، اپنے کردار پر فتح یاب ہوں ، اپنی نیتوں پر فتح یاب ہوں، اپنے اعمال پر فتح یاب ہوں۔یہ فتح آپ نے کرنی ہے اللہ کی مدد سے اور پھر ساری دنیا کو آپ کا مفتوح ہمارے خدا نے بنانا ہے۔یہ وہ تقدیر ہے جوائل ہے، جو لکھی جا چکی ہے۔زمین و آسمان کی حرکتیں بدل سکتی ہیں، کائنات ریزہ ریزہ ہو سکتی ہے لیکن اللہ کی تقدیر نہیں بدل سکتی نہیں بدل سکتی نہیں بدل سکتی۔اس ایمان کے ساتھ آپ نے زندہ رہنا ہے، اس ایمان کے ساتھ مرنا ہے۔یہی سب سے بڑا قیمتی ہمارا سرمایہ ہے۔جہاں تک فوری فیصلوں کا تعلق ہے میں چند باتیں کھول کر جماعت کے سامنے بیان کرنی چاہتا ہوں۔چونکہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے مَنْ اَنْصَارِی کا اعلان فرمایا تھا اس سے بعض لوگ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ کسی حالت میں بھی کسی قیمت میں ہمیں اپنے دفاع کا حق استعمال نہیں کرنا۔یہ بالکل غلط نتیجہ ہے، قرآن کے اس مضمون کے واضح منافی ہے کیونکہ آنحضرت ﷺے مخاطب ہیں اور حضرت عیسی کی مثال جیسے کہ میں نے بیان کیا تھا حوصلہ بڑھانے کی خاطر دی گئی ہے۔اب یہ حکم مسیح ناصری کا حکم نہیں رہا اب یہ محمد مصطفی ﷺ کا حکم ہے اور آپ کو یہ فرمایا گیا ہے يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا اَنْصَارَ الله آپ کی زبان سے یہ فرمایا گیا ہے اس لئے یہ مضمون اب بدل چکا ہے، اب اس پر سنت محمد مصطفی میلے کا رنگ چڑھ چکا ہے اور ہمارے لئے سوائے قرآن کے اور کوئی مشعل راہ نہیں ہے۔قرآن کریم وقت کی حکومت کی اطاعت کا حکم دیتا ہے اور واضح حکم دیتا ہے اور اسی حکم کی تعمیل میں ہم غدار کہلائے ، دنیا جہان کے ایجنٹ بنائے گئے لیکن ہم سر موبھی اپنی راہ سے نہیں ہے اور قرآن کریم کی اطاعت کے سامنے ہم نے سرتسلیم خم کئے رکھا۔قرآن کریم فرماتا ہے أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِى الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء: ۲۰) دیکھو اللہ کی