خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 8 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 8

خطبات طاہر جلد ۳ خطبه جمعه ۶ جنوری ۱۹۸۴ء حالات ٹھیک کروں اور انشاء اللہ تعالیٰ اس معاملہ میں تم مجھے کامیاب ہوتا پاؤ گے۔اے میرے عزیزو! اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجھ پر تائید اسلام اور اس کی تجدید کے لئے تجلی فرمائی اور یہ خاص قسم کی تجلی تھی اور مجھے برکات کی بارش عطا کی اور مختلف قسم کے انعامات سے مجھے نوازا اور سخت پریشانی کے وقت میں مجھے اسلام کے لئے بشارت دی گئی جبکہ خیر الا نام کی امت سخت تنگ حالات میں زندگی بسر کر رہی تھی۔یہ بشارات مختلف قسم کے فضلوں اور فتوحات اور تائیدات پر مشتمل تھیں۔پس میں نے چاہا کہ اے معشر العرب تم کو بھی ان نعمتوں میں شریک کروں اور میں اس دن کا منتظر ہوں۔پس کیا تم پسند کرو گے کہ مجھ سے اللہ رب العالمین کی خاطر مل جاؤ ؟ پھر آپ نے یہ خوشخبری دی: وَإِنِّي أَرَى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَدْخُلُونَ أَفْوَاجًا فِي حِزْبِ اللَّهِ الْقَادِرِ الْمُخْتَارِ وَهَذَا مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ وَعَجِيْبٌ فِي أَعْيُنِ أَهْلِ الْأَرْضِينَ 0 نورالحق حصہ دوم روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۹۷) اور میں دیکھتا ہوں کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں فوج در فوج داخل ہو جائیں گے اور یہ آسمان کے خدا کی طرف سے ہے اور زمینی لوگوں کی آنکھوں میں عجیب ہے۔پس دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ اس مبشر پیشگوئی کو پورا فرمائے جلد اور جلد ہم اپنی آنکھوں سے وہ بات دیکھیں جو دنیا کی نظر میں عجیب ہے لیکن خدا کی نظر میں مقدر ہے اور لازماً ایسا ہوکر رہے گا۔پھر فرماتے ہیں: إِنِّي رَأَيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيتُهَا جَمَاعَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَالْمُلُوكِ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُمْ مِنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُمْ مِنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمْ مِنَ فَارِسَ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادِ الشَّامِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ اَرْضِ الرُّومِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادٍ لَا اعْرِفُهَا ثُمَّ قِيْلَ لِى مِنْ حَضْرَهِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَيُصَلُّونَ