خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 121 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 121

خطبات طاہر جلد ۳ 121 خطبه جمعه ۲ / مارچ ۱۹۸۴ء صفت غفار اور آنحضرت کا استغفار ( خطبه جمعه فرموده ۲ / مارچ ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصی ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں: لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ امَنَ الرَّسُوْلُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ قف كُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَيكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ قف رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ (البقرة: ۲۸۶،۲۸۵) اللہ تعالیٰ کی مغفرت کا مضمون بہت ہی وسیع ہے اور جیسا کہ اس لفظ کے معانی میں ڈھانکنا، ڈھانپ لینا پایا جاتا ہے اسی طرح یہ صفت مغفرت بھی انسانی زندگی کے سارے اعمال کو ڈھانچے ہوئے ہے خواہ وہ تعلق باللہ کے اعمال ہوں یعنی اللہ سے تعلق رکھنے والے یا حقوق العباد سے تعلق رکھنے والے اعمال ہوں۔یہ بہت ہی وسیع مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے مختلف پیرائے میں مختلف مواقع پر بیان فرمایا اور اس صفت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ تھوڑے وقت میں اسے بیان کیا جاسکے۔ویسے تو قرآن کریم میں کوئی ایک بھی آیت ایسی نہیں جس سے مضامین کے