خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 659 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 659

خطبات طاہر جلد ۲ 659 خطبه جمعه ۳۰ / دسمبر ۱۹۸۳ء اگر اس نے نور نبوت نہ بھیجا ہوتا اور وہ خود آسمان سے کسی پاک قلب پر نازل نہ ہوا ہوتا اور اس سے روشنی نہ پھیلتی تو آنکھوں میں طاقت نہیں تھی کہ وہ اپنے خدا کو پا جاتے۔اتنا کامل انتظام ہے کہ وہ اس سے بالکل ہٹ کر پیچھے جا چکا ہے اور اس خاموشی کے ساتھ اس کا انتظام چل رہا ہے وہ ایسا لطیف اور خبیر ہے کہ نہ تو کہیں چلانے والے کی آواز تمہیں پہنچ رہی ہے، نہ اسے چلاتے ہوئے دیکھ رہے ہو اور نہ اس کے کارندے نظر آ رہے ہیں۔بے انتہا فرشتے کام کر رہے ہیں لیکن وہ بھی مخفی در مخفی ہو چکے ہیں۔پس یہ حضرت محمد مصطفی عملے کا احسان تھا کہ وہ نور جو آسمان سے آپ پر نازل ہوا، اس نے ہمیں بصیرت عطا کی ، اس نے اس کائنات کے پیچھے رونما ہونے والے واقعات تک ہماری نظر پہنچائی۔کتنا عظیم الشان احسان ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا اور اس دور میں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس ایمان کو زندہ کیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایمان ثریا پر جا چکا تھا۔ہمارا آقا آسمان پر ثریا پر جا کر واپس لے کر آیا ہے۔تب ہمارے دلوں میں ایمان زندہ ہوا ہے۔پس اللہ تعالیٰ بے انتہار رحمتیں نازل فرمائے اس آقا معلم پر بھی اور اس متعلم پر بھی۔حضرت محمد مصطفی علیہ پر بھی اور آپ کے غلام کامل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی کہ ہم نے ان سے نور بصیرت پایا تو ہم نے اپنے رب کو دیکھا۔اس سے بڑا اور کوئی احسان نہیں ہوسکتا۔خدا تعالیٰ ہمیں اس احسان کے بدلہ میں ان پر ہمیشہ درود اور رحمتیں بھیجنے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: انتظام سے میری توجہ دوسری طرف منتقل ہوگئی۔ایک چیز سے دوسری کی طرف ذہن حرکت کرتا رہا اور یہ کہنا بھول گیا کہ ان کارکنان کے لئے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے سلسلہ کے خدام کو ، بچوں کو بھی عورتوں کو بھی ، بڑوں اور چھوٹوں کو ایک ایسی پاک روح عطا فرمائی ہے کہ خدا کی خاطر اس طرح کام کرتے ہیں جس طرح کیڑیاں کام کر رہی ہوتی ہیں بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ جس طرح شہد کی مکھیاں کام کر رہی ہوتی ہیں ہم تک انتظام کا شہد پہنچتا ہے۔وہ محنت جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے اور یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس طرح ایک ایک روٹی کے لئے قربانی کے کتنے لمحات خرچ ہوتے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے چھوٹی چھوٹی بچیاں روٹیوں کی ٹوکریاں اٹھائے ہوئے