خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 613

خطبات طاہر جلد ۲ 613 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۳ء کا حق ادا نہ کیا تو دنیا سے یہ خلق ختم ہو جائے گا۔آپ ہی اس کے علمبر دار ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو مرد، عورت اور بچے کو امانت کے نہایت اعلیٰ مقام پر قدم رکھنا چاہئے۔اگر آپ امین ہو جائیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا آپ کے لئے مومن ہو جائے گا۔آپ اس مومن کی شان دیکھیں گے وہ ہر خطرہ سے آپ کو بچائے گا، آپ اس کی حفاظت میں آ جائیں گے، وہ ہر اس شان کے ساتھ آپ پر ظاہر ہوگا جس طرح اس سے پہلے وہ امینوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں امانت کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جنوری ۱۹۸۴ء)