خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 599 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 599

خطبات طاہر جلد ۲ 599 خطبه جمعه ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ء محبت کرتے ہو اور محبت کرتے رہو گے اور تم اس بات سے بے نیاز ہو جاؤ گے کہ وہ تم سے محبت کرتے ہیں یا نہیں۔یہ ہے ایمان والوں کی نشانی ، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کی نشانی یہ رکھ دی کہ وہ اپنے سے غیر کے لئے نفرت رکھتے ہیں ، ان کے خلاف تدبیر میں سوچتے رہتے ہیں، ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی کو نقصان پہنچانے میں لطف اٹھاتے ہیں۔حق اور باطل میں تمیز کرنے والی اس سے بڑی کھلی اور سورج کی طرح روشن دلیل اور کیا ہوسکتی ہے۔پس خوشخبری ہو اس جماعت کو جس کے حق میں قرآن یہ دلائل پیش کر رہا ہے وہ جماعت غیروں کی زبانوں کے چر کے سے بے نیاز ہو جاتی ہے۔اس کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کو کیا بجھتی ہے۔وہ علامتیں جو قرآن نے ظاہر کر دی ہیں وہ ان کے اعمال میں بول رہی ہوتی ہیں اور تصدیق کر رہی ہوتی ہیں کہ صرف یہی مومن ہیں اور صرف یہی مومن ہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ جنوری ۱۹۸۴ء)