خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 586
خطبات طاہر جلد ۲ 586 خطبه جمعه ۱۸/ نومبر ۱۹۸۳ء جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں ، اختلافات شروع ہو جاتے ہیں اور ایک نسل کو بھی یہ توفیق نہیں ملتی کہ وہ دیکھ سکے کہ خدا کا فیصلہ ہمارے حق میں تھا یا ہمارے خلاف تھا۔دوسری نسل کو بھی یہ توفیق نہیں ملتی ، تیسری کو بھی نہیں ملتی جو اہل ہدایت ہیں وہ جان رہے ہوتے ہیں لیکن جو ہدایت پر نہیں ہیں انہیں کچھ پتہ نہیں لگ رہا ہوتا ، انہیں تو جب تک خدا تعالیٰ کی جبروت کا ظاہری طور پر اظہار نہ ہو، جب تک خدا کے اقتدار اور اس کے عزیز ہونے کا اظہار نہ ہو، اس وقت تک وہ سمجھ نہیں سکتے کہ کیا فیصلہ ہوا۔چنانچہ حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں دنیا دار قوموں کو دیکھنے کے لئے کہ خدا کی تقدیر کس کے حق میں ظاہر ہوئی ہے اور کس کے خلاف ظاہر ہوئی ہے، تین سوسال تک انتظار کرنا پڑا تو ایک مومن کو جو یہ خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، مومن کو تو خطرہ ان معنوں میں لاحق نہیں ہوتا جس طرح کافر کے لئے یہ مشکل ہے ، وہ بے چارا ظاہری علامتوں کا انتظار ہی کرتا رہتا ہے اور فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا لیکن مومن کے لئے ایک اور طرح سے یہ ابتلا بنتا ہے۔اس کے دل میں یہ تمنا بے قرار ہوتی ہے کہ کاش میں بھی اپنی زندگی میں دیکھ لوں کہ خدا کی تقدیر ہمارے حق میں ظاہر ہوئی تھی اور ان کے حق میں نہیں اور دعائیں کرتا ہے اور گریہ وزاری کرتا ہے کہ اے خدا ! مجھے بھی اپنی آنکھوں سے اپنے دین کا غلبہ دکھا دے تو فرماتا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر ایک دیکھ سکے۔کئی نسلیں بے چاری ان دعاؤں کے ساتھ گزر جاتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تسلی دیتا ہے کہ تمہیں فکر کی کوئی بات نہیں إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جميعا تم سارے کے سارے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہو۔اس دنیا میں تم چاہتے تھے کہ اپنے غیروں پر ایک فتح مندی کا احساس تمہارے اندر پیدا ہو اور تم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں کہ سکو کہ ہم بچے تھے اور تم جھوٹے تھے۔یہی چاہتے ہونا! تو فرماتا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ایک ایسا دن آنے والا ہے کہ جب تم بھی اور تمہارے مخالفین بھی ہدایت یافتہ اور ہدایت یافتوں کو گمراہ کرنے والے اور گمراہ قرار دینے والے بھی سارے خدا کے حضور اکٹھے ہوں گے، پہلے بھی اکٹھے ہوں گے اور بعد میں آنے والے بھی اکٹھے ہوں گے، مشرقی بھی اکٹھے ہوں گے اور مغربی بھی اکٹھے ہوں گے، شمال کی قومیں بھی حاضر ہوں گی اور جنوب کی قومیں بھی حاضر ہوں گی اتنے بڑے میدان میں تمہاری فتح کا اعلان کیا جانے والا ہے۔پھر تم کیوں ڈرتے ہو؟ پھر تمہیں کس بات کا خوف کہ تمہاری زندگی کے دن تھوڑے ہیں؟ اِلَی اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُكُمْ