خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 559

خطبات طاہر جلد ۲ 559 خطبه جمعه ۴ / نومبر ۱۹۸۳ء انتظامات جلسہ سالانہ کے لئے ہدایات خطبه جمعه فرموده ۴۰ رنومبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جلسہ سالانہ کے ایام قریب سے قریب تر آ رہے ہیں اور اس سے پہلے کی دو مصروفیات جو اپنی طرف توجہ مرکوز رکھتی ہیں یعنی اجتماع خدام الاحمدیہ ولجن اماءاللہ اور اجتماع انصار اللہ، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بخیر وخوبی گزر چکی ہیں۔اب ہمیں تمام تر توجہ جلسہ سالانہ کی طرف مبذول کرنی چاہئے اور اس کی تیاری کے وہ حصے جو کچھ وقت چاہتے ہیں اب ان کی طرف خصوصی توجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔مہمان نوازی کی تیاری کے سلسلہ میں سب سے اہم چیز جو انتظامیہ کے لئے پریشانی کا موجب بنتی ہے وہ مکانات کا حصول ہے۔جب تک انہیں وقت پر یہ معلوم نہ ہو سکے کہ کتنے دوست اپنے اپنے مکانات یا ان کا کچھ حصہ پیش کریں گے وہ صحیح طور پر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ ہمیں زائد ضرورت کے لئے کس قدر عارضی انتظام کرنے ہیں اور وہ عارضی انتظامات بھی وقت چاہتے ہیں۔مثلاً کیمپنگ گراؤنڈز بنانا اور ٹینٹوں کا انتظام کرنا اور اس کے لئے مناسب سہولتیں مہیا کرنا یہ ساری چیزیں صحیح تخمینہ کا تقاضا کرتی ہیں اس لئے وہ دوست جنہوں نے اپنے دلوں میں پہلے سے ہی فیصلہ کر لیا ہوگا کہ ہم اپنے مکان کا فلاں حصہ سلسلہ کے انتظام کے تحت مہمانوں کو دیں گے انہیں چاہئے کہ وہ اس کی اطلاع دینے میں دیر نہ کریں اور جلد از جلد کوشش کریں کہ یہ اطلاع افسر جلسہ کو پہنچ جائے اور اس کے علاوہ جو نئے مکان بن رہے ہیں انہیں بھی اس سے اچھا کوئی موقعہ میسر نہیں آ سکتا کہ