خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 548 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 548

خطبات طاہر جلد ۲ 548 خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء سے بھی یعنی زبان سے تصور سے عمل سے، کسی لحاظ سے بھی ہم تیرے شکر کا حق ادا کرسکیں۔تحریک جدید کے گزشتہ سال کے اعلان کے وقت میں نے پاکستان کے احباب جماعت کو یہ توجہ دلائی تھی کہ چونکہ اخراجات بڑھ رہے ہیں ، روپے کی قیمت کم ہو رہی ہے اور تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وہ اپنے وعدوں کو تمیں لاکھ تک پہنچا دیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل فرمایا اندرون پاکستان تحریک جدید کے وعدے خدا تعالیٰ کے فضل سے ۷ ۲۴٫۰۶٫۴۷ روپے سے بڑھ کر ۳۰,۴۷٫۴۷۲ روپے ہو گئے۔اس کے مقابل پر وصولی کی کیفیت بہت خوشکن ہے۔گزشتہ سال اس تاریخ تک وصولی ۶۵۰ ۱۳۹۱ روپے تھی ، اس کے مقابل پر امسال وصولی ۲۱٫۸۹٫۷۶۴ روپے ہے۔بقیہ وصولی اس سال کے اس مہینے میں اور بعد کے مہینوں میں یعنی جنوری سے پہلے پہلے انشاء اللہ پوری ہو جائے گی کیونکہ گزشتہ سالوں میں یہی دستور رہا ہے کہ بعض دفعہ جماعتوں میں وصولی ہو تو جاتی ہے لیکن اطلاعات ذرا دیر سے آتی ہیں اور کچھ وصولیاں پیچھے بھی رہ جاتی ہیں۔بہر حال گزشتہ سال ۱۳٫۹۱,۶۵۰ کی وصولی کے مقابل پر وصولی ۲۱٫۸۹,۷۶۴ روپے تک پہنچ گئی تو چونکہ اس سال وعدوں کے مقابل پر وصولی کی رفتار گزشتہ سال سے تدریجاً بھی زیادہ ہے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں لاکھ کا یہ بجٹ نہ صرف پورا ہو جائے گا بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ جائے گا۔علاوہ ازیں میں نے دفتر سوم کے متعلق یہ تحریک کی تھی کہ ہماری نئی نسلوں میں خدا کے فضل سے ایسی بہت بڑی تعداد بالغ ہو رہی ہے جو تحریک جدید کے کسی دفتر میں شامل نہیں ہو سکی۔چنانچہ اس سلسلہ میں میں نے لجنہ اماء اللہ کے اوپر ذمہ داری ڈالی تھی کہ وہ دفتر سوم میں اضافہ کی خصوصیت کے ساتھ کوشش کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا۔گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد ۲۷٫۲۰۹ تھی جبکہ امسال لجنہ اماءاللہ کی خصوصی کوشش کے نتیجہ میں یہ ۳۹٫۵۹۹ ہوگئی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سال ۱۲۳۹۰ از ائد احمد یوں کو تحریک جدید میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔لجنہ نے بڑی ہمت کی ہے خصوصاً کراچی ، راولپنڈی، ربوہ ، فیصل آباد، لاہور ، سیالکوٹ ، خان پور اور کھاریاں کی لجنات نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔مجھے سب سے زیادہ خوشی ان چندہ دہندگان کی تعداد کے بڑھنے کی ہے کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جو ایک نیکی سے محروم تھے ، یہ ۱۲۳۹۰ احمدی جو پہلے تحریک جدید کے چندہ میں شمولیت سے محروم تھے محض خوشخبریوں میں شامل ہوا