خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 450 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 450

خطبات طاہر جلد ۲ 450 خطبه جمعه ۲۶ /اگست ۱۹۸۳ء مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جارہا۔تو اگر بنارکھیں گے اپنی طاقتوں پر تو کچھ بھی نہیں کرسکیں گے اس لئے ہمیں اپنے رب کی طرف زیادہ متوجہ ہونا پڑے گا۔زیادہ پیار اور محبت کا تعلق پیدا کرنا پڑے گا۔جتنی کثرت کے ساتھ اہل اللہ پیدا ہوں گے ہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہوتے چلے جائیں گے۔مولا کے مقابل پر اللہ نے ولی کا لفظ رکھا ہے۔بندوں کے لئے اس کے مقابل پر ولی کا لفظ آتا ہے۔خدا ان کا مولا ہوتا ہے جو اپنے رب کے ولی ہوتے ہیں اس لئے آپ کو ولی ہونا پڑے گا۔آپ میں سے ہر ایک ایسا ہو کہ اسے یقین ہو کہ خدا میرا دوست ہے اور وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ دیکھیں کہ سارے کام خود بخود کس تیزی سے ہونے لگیں گے ، ہماری الٹی بھی سیدھی ہو جائیں گی ، ہماری خطائیں بھی نیک نتائج پیدا کریں گی، ہمارے نسیان بھی ان لوگوں سے زیادہ عظیم الشان کام دکھائیں گے جو اپنے فرائض کو بھولتے نہیں ہیں، ہماری ہر بات سیدھی ہوتی چلی جائے گی کیونکہ ہمارا مولا اللہ ہوگا اور جن کا مولا اللہ ہو جائے ان کو لازماً کافروں پر فتح عطا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ ستمبر ۱۹۸۳ء)