خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 444
خطبات طاہر جلد ۲ 444 خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء اس ذمہ داری کو ادا کرو گے۔انسان کی ماضی پر نگاہ پڑتی ہے تو بہت سی قومیں نظر آتی ہیں جنہوں نے ان ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا نہیں کیا یا ادا کرنے کے بعد بہت جلد بھلا دیا اور خدا تعالیٰ نے جو نعمتیں دی تھیں ان کو لعنتوں میں تبدیل کر دیا۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماضی کے انسان سے بھی سیکھو۔تمہاری کچھ وسعتیں ایسی ہیں جو ماضی میں بھی پھیلی پڑی ہیں، کچھ کمزوریاں تم نے پرانی قوموں سے ورثہ میں پائی ہیں، کچھ بد عادات ایسی ہیں جو پہلے انسان میں پیدا ہوتی رہی ہیں اس طرف بھی توجہ کرو۔صرف اپنی کمزوریوں سے بخشش کی یا نجات کی دعائیں نہ کرو ،سابقہ قوموں کی غلطیوں سے بھی بخشش اور نجات کی دعائیں کرو۔یہ ابھی تک منفی مضمون چل رہا ہے۔فرمایا کہ دیکھو! پہلے ایسی قومیں تھیں جن کے بداثرات ورثہ میں چلے جاتے ہیں ان بداثرات سے بچنے کی کوشش کرو، ان غلطیوں سے عبرت حاصل کرنے کی کوشش کرو اور یہ کام بھی دعا کے بغیر نہیں ہوسکتا۔فرمایا دعا کرو رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِہ اب اس مضمون میں داخل ہونے کے بعد بظاہر ایک تضاد نظر آتا ہے۔ابھی تو خدا تعالیٰ فرمارہا تھا کہ: لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا خدا کسی جان پر اس کی وسعت سے زیادہ بوجھ ڈالتا ہی نہیں اور اب کہہ رہا ہے رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِہ یہ دعا کرو کہ اے خدا ! ہماری طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ ڈالنا۔ان دو باتوں میں تو بظا ہر تضاد ہے۔جو خدا تم سے یہ عہد کر چکا ہوا بھی ایک آیت پیچھے کہ میں ہرگز تم پر تمہاری طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالتا ہی نہیں اس پر اعتماد کیوں نہیں کرتے ، اس بات پر یقین کیوں نہیں کرتے اور کیوں پھر یہ دعا کرتے ہو کہ اے خدا! ہم پر ہماری طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ ڈالنا۔یہ جو مضمون ہے اس میں بعض لطیف حکمتیں اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ انسان کی طاقتوں اور وسعتوں میں ایک فرق ہے اور جب آپ وسعت اور طاقت کو ہم معنی بنا ئیں تو وہاں یہ اعتراض اٹھتا ہے۔جہاں اس فرق کو ملحوظ رکھ لیں وہاں یہ اعتراض نہیں اٹھتا۔مثلاً ایک بچہ ہے اس کی وسعت میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ اپنی Peak ( یعنی اپنے عروج کو پہنچے گا تو ایک عظیم الشان پہلوان بنے گا اگر اس نے پہلوان بننا ہو،اگر مثلاً اس نے دنیا کا سب سے بڑا ویٹ لفٹر