خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 279
خطبات طاہر جلد ۲ 279 خطبه جمعه ۱۳ رمئی ۱۹۸۳ء دامن گیر رہنا چاہئے اور تقویٰ کے ساتھ استغفار کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہئے۔خدا نہ کرے ہم میں سے کچھ ایسے لوگ ہوں جو بظاہر اس کشتی میں سوار ہوں لیکن حقیقت میں اس کشتی سے ان کا کوئی تعلق نہ ہو۔جو بظا ہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اہل ہوں اور جماعت کی طرف منسوب ہو رہے ہوں لیکن جب طوفان آئیں تو وہ ان کو الگ کر دیں اور کھوٹے اور کھرے میں ایسی تمیز ہو جائے کہ اس وقت معلوم ہو کہ کون احمدی تھا اور کون احمدی نہیں تھا۔خدا ایسا وقت نہ لائے کہ ہم میں سے کچھ ، ہمارے پیاروں میں سے کچھ، ہمارے قریبیوں میں سے کچھ ایسے طوفان میں غرق کئے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ کامل وفا کے ساتھ ، پوری احتیاط کے ساتھ ، پورے تقویٰ کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ، حق کے ساتھ اور صبر کے ساتھ اس کشتی کی حفاظت کرتے چلے جائیں، جو آج تمام دنیا کو بچانے کے لئے پیدا کی گئی ہے۔(روزنامه الفضل ربوه ۴ رستمبر ۱۹۸۳ء)