خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 256 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 256

خطبات طاہر جلد ۲ 256 خطبه جمعه ۲۹ اپریل ۱۹۸۳ء نوح علیہ السلام کی باتیں بیان کی گئی ہیں۔قرآن کریم نے تو بہت سے انبیاء کے متعلق مختلف رنگ میں بہت ہی عظیم الشان مضامین بیان فرمائے ہیں۔پس اگر جماعت احمد یہ ابنیاء کی طرح اپنی باتوں میں اثر پیدا کرنا چاہتی ہے تو انبیاء کے وہ رنگ ڈھنگ اختیار کرے جن کا ذکر قرآن کریم میں پایا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم نے جو طریق نصیحت بیان فرمایا ہے وہی بہتر ہے اور اسی میں سب سے زیادہ طاقت ہے۔کیونکہ صاف اور سیدھی باتوں سے زیادہ کسی دلیل میں وزن نہیں ہوسکتا خواہ وہ ظاہری لحاظ سے کتنی ہی شاندار نظر آئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بہترین رنگ میں داعی الی اللہ بننے کی توفیق عطا فرمائے اور انبیاء کی سنت کے مطابق ہمیں ایسی گہری اور وزنی باتیں کرنے کی توفیق دے جن میں ہمارا تقویٰ شامل ہو اور ان کا انکار کرنا مخالف کے بس میں نہ ہو۔دل سے نکلیں اور دل میں ڈوب جائیں۔کوئی پردہ نہ ہو جو درمیان میں حائل ہو سکے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی ہی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۹ / اگست ۱۹۸۳ء)