خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 173
خطبات طاہر جلد ۲ 173 خطبه جمعه ۲۵ / مارچ ۱۹۸۳ء میں احباب جماعت کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔موجودہ دور میں یہ مضمون بڑا وسیع اور بہت اہم ہے۔آج اسلام کو جن خطرات کا سامنا ہے اور جو بڑے بڑے چیلنج درپیش ہیں ان میں بہت ہی اہم اور بنیادی چیلنج اقتصادی چیلنج ہے۔سب سے بڑے خطرات جو اسلام کو درپیش ہیں بلکہ ساری دنیا کو در پیش ہیں وہ صحیح مالی نظام کے جاری نہ ہونے کے خطرات ہیں۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ اگر اس مالی نظام کو صحت کے ساتھ جاری نہ کیا گیا جو خدا تعالیٰ نے قائم فرمایا ہے تو یہ امر خدا اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کرنے کے مترادف ہے۔یہاں سوال پید ہوتا ہے کہ رسول تو بظاہر دنیا سے رخصت ہو چکا ہے تو پھر خدا اور اس کے رسول سے جنگ کرنے سے کیا مراد ہے؟ مراد یہ ہے کہ نظام خداوندی اور وہ نظام جو اسوۂ نبوی کے نتیجہ میں ہمارے سامنے آیا ہے اس نظام سے جب ٹکر لو گے تو تمہیں ایک جنگ کا سامنا کرنا ہوگا۔یہ مراد قطعاً نہیں ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ سودی نظام والے نظریات کے حامل لوگوں کی لڑائی ہوگی۔مراد یہ ہے کہ یہ قانون ہے جس سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تم لازماً جنگوں میں مبتلا کئے جاؤ گے اور ہلاکتیں تمہارا انجام ہوں گی اور وہ ہلاکتیں جنگوں کے ذریعہ پیش آئیں گی۔یہ ہے اصل اعلان جو اس آیت میں کیا گیا ہے لیکن وہاں تک پہنچنے سے پہلے میں مختصراً صرف چند اشارے اس موقع پر اس بات کے کرنا چاہتا ہوں کہ سودی نظام کے مقابل پر اسلامی نظام کے کیا نکات ہیں۔جماعت احمدیہ کو جب تک اس کی سمجھ نہ آئے اس وقت تک وہ ان سے استفادہ نہیں کرسکتی اس لئے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر چہ سارے مضمون کو تو اس وقت یہاں بیان نہیں کیا جاسکتا لیکن مختصر چند نکات آپ کے سامنے رکھے جائیں تا کہ آپ کو پتہ لگ جائے کہ اسلام کس قسم کی تجارتوں کو فروغ دیتا ہے اور کس قسم کے روپے کے استعمال کی اجازت دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کس طرح تحریص دلاتا ہے اور یہ اعلان کرتا ہے اور یہ تھی وعدہ کرتا ہے کہ اس طریق پر چلنے کے نتیجہ میں تمہارے روپے میں برکت پڑے گی اور وہ ضائع نہیں ہوگا۔اس مضمون کے دو حصے ہیں۔پہلا حصہ تو مالی قربانی سے تعلق رکھتا ہے جو بار بار جماعت کے سامنے آتا رہتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں اگر تم قربانی کرو گے، کچھ پیش کرو گے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرے گا۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے اموال اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر