خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 143

خطبات طاہر جلد ۲ 143 خطبه جمعه ۱۱/ مارچ ۱۹۸۳ء خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا کر کے داعی الی اللہ بہنیں (خطبه جمعه فرموده ا ار مارچ ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: قرآن کریم نے جہاں اللہ کی طرف بلانے کی ہدایت فرمائی ہے وہاں جو تر تیب قائم فرمائی اس میں ایک بہت ہی گہری حکمت پوشیدہ ہے اس حکمت سے مراد عددی طور پر ایک حکمت نہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اس میں حکمت کا ایک سمندر مخفی ہے۔اس پر جتنا غور کرتے چلے جائیں انسانی حکمت کے لئے مزید روشنی کی راہیں کھلتی چلی جاتی ہیں۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ سب سے پہلے اللہ کی طرف بلانے کا حکم دیا اور اس میں کسی مذہب کا نام نہیں لیا۔پھر عمل صالح کی تلقین فرمائی تب بھی کسی مذہب کا نام بیچ میں نہیں آتا۔آخر پر فرمایا کہ ان دو شرطوں کو پورا کرنے کے بعد یہ کہو کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔پس ان بہت سی حکمتوں میں سے جو اس ترتیب میں پوشیدہ ہیں ایک یہ ہے کہ اللہ کا تصور ایک ایسا تصور ہے جس کی طرف بلانے کے نتیجہ میں جائز طور پر غصہ کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔دنیا کو مذہبی لحاظ سے آپ دوہی بڑے حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ایک وہ جو خدا کے قائل ہیں اور دوسرے وہ جو خدا کے قائل نہیں۔جو لوگ خدا کے قائل ہیں ان کو اگر یہ کہا جائے کہ ہم تمہیں خدا