خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 115 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 115

خطبات طاہر جلد ۲ 115 خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء اپنی طرف سے پیار سے کہتے ہیں لیکن یہ طرز عمل حکمت کے خلاف ہے۔جو آدمی گھر میں آیا ہوا ہوتا ہے اس کے جذبات بڑے نازک ہوتے ہیں۔چنانچہ بعض دفعہ ایسے دوست پھر کہہ دیتے ہیں جاؤ جہنم میں تم کھاؤ میں کھاتا ہی نہیں۔اسی بات پر بعض دفعہ لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں۔پس آپ کا جو کام ہے وہ انتہائی نازک ہے۔جہاں ایک طرف آپ کو اسوہ نبوی میں دوسروں کے لئے بے انتہا رحمت بننا پڑے گا وہاں طرز کلام بھی نہایت حکیمانہ اختیار کرنی پڑے گی اور یہ سوچ کر بات کرنی ہوگی کہ عام باتوں سے وہ دوست بہر حال بد کیں گے۔ان کے لئے زیادہ ملائمت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، زیادہ پیار کی ضرورت ہے اور پھر ان کے حالات کو مدنظر رکھ کران کے تقاضے بھی پورے کرنے پڑیں گے۔بہت سے واقعات میرے علم میں ہیں جہاں احمدی دوستوں نے بعض لوگوں کو خود بد کا دیا اور کچی حالت میں پھل توڑنے کی کوشش کی یہ بھی حکمت کے خلاف ہے۔بعض لوگوں کے اندر نمبر بنانے کی بڑی تمنا ہوتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ جلدی سے جلدی ہمارے نمبر بنیں۔چنانچہ بعض لوگ تعارف کرواتے وقت ابھی دو تین باتیں ہی ان سے کی ہوئی ہوتی ہیں تو وہ ان سے کہہ اٹھتے ہیں کہ جی یہ صاحب میرے زیر تبلیغ ہیں اور میں ان کو خوب تبلیغ کر رہا ہوں اور یہ قریب آرہے ہیں، آپ دعا کریں اور مجھے اس کا بگڑتا ہوا چہرہ نظر آرہا ہوتا ہے کہ یہ کیا بے ہودہ باتیں کر رہا ہے۔تو یہ بھی حکمت کے خلاف ہے۔حکمتوں کے تقاضوں میں سے ایک اور تقاضا یہ ہے کہ انسانی مزاج کو سمجھ کر بات کی جائے اور اس طریق کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہر عمارت کا ایک نقشہ ہوتا ہے اور اس نقشے کے مطابق اس عمارت میں داخل ہونا پڑتا ہے اور اس کے کمروں کے بھی اپنے اپنے نقشے ہوتے ہیں۔ان کے مطابق رستے تلاش کر کے ان میں داخل ہونا پڑتا ہے۔آپ یہ تو نہیں کرتے کہ چونکہ یہ عمارت ہے اس میں رہنا ہے دیواروں سے ٹکریں مارتے پھریں۔اور ہر عمارت ایک الگ طریق پر بنی ہوئی ہوتی ہے کسی کا نقشہ شمال جنوب کے حساب سے ہے، کسی کا مشرق مغرب کے لحاظ سے ہے ، کوئی اور طرح بنا ہوا ہے ایسی طرز پر ہے کہ بعینہ جنوب کی طرف اس کا رخ نہیں اور پھر دروازوں کی شکلیں الگ الگ ہوتی ہیں۔ان کی Setting الگ الگ ہوتی ہے۔روشنی میں جب آپ دیکھ کر اندر جانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو اس کا نقشہ نظر آرہا ہوتا ہے اس لئے آپ