خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 873 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 873

خطبات طاہر جلد 17 873 خطبہ جمعہ 18 دسمبر 1998ء اصل شکر تقویٰ ہے، ہمیشہ تقویٰ کی راہیں اختیار کریں اللہ تعالیٰ آپ کی سرحدوں کی حفاظت فرمائے گا (خطبه جمعه فرمودہ 18 دسمبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَةٍ مِنَ الهُدى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُهُ ۖ وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ ُأخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔پھر فرمایا: (البقرة: 186) اس آیت کا آزاد ترجمہ یہ ہے کہ : رمضان کا مہینہ جس کے دوران یا جس کے بارے میں قرآن نازل فرما یا گیا۔کہا جاتا ہے کہ رمضان کے مہینہ ہی میں قرآن کے نزول کا آغاز ہوا تھا لیکن فِیهِ کا اصل معنی یا زیادہ گہرا معنی یہ ہے کہ رمضان کے بارہ میں قرآن اتارا گیا ہے۔یہ سارا قرآن جتنے بھی مضامین رکھتا ہے وہ سارے رمضان کے مبارک مہینہ میں گو یاد ہرائے جاتے ہیں۔ھدی للناس: ہدایت ہے لوگوں کے لئے۔وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الهُدی : صرف عام ہدایت ہی نہیں بلکہ ایسی ہدایت ہے جس میں بہت کھلی کھلی روشن کر دینے والی ہدایتیں شامل ہیں یعنی اس میں قرآن کریم کی