خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 835 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 835

خطبات طاہر جلد 17 835 خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء کرلیں آگ بھڑکتی چلی جا رہی ہے اور یہ جھوٹا دھوکا دے رہے ہیں دنیا کو کہ الحمد للہ بہت بڑا واقعہ ہو گیا۔آج ہم نے فتح حاصل کی ہے احمدیت پر کہ ربوہ کے شہر کا نام بدل دیا ہے۔یہ بھی کوئی فتح ہے۔جب ان کا نام بدل دیا تھا تمہیں کیا نصیب ہوا تھا۔یہی کہ پچھلے سال تم نے سنا تھا کہ ایک سال میں پچاس لاکھ سے زائد احمدی ہو گئے۔نام بدلنے کا یہ نتیجہ نکلا تھا یا کچھ اور تھا۔اب بھی نام بدل کر دیکھ لو پچاس کو اللہ چاہے تو کروڑ کر دے گا پھر تم کیا کرو گے، پھر کہاں جاؤ گے۔تو جماعت احمد یہ تو مٹنے والی جماعت ہی نہیں ، تمہارے بس کی بات نہیں ہے پاؤں تلے تم ہی روندے جاؤ گے اور تمہاری اُمیدیں ہی روندی جائیں گی۔ہر گھڑی اللہ تعالیٰ جماعت کو کامیاب سے کامیاب تر کرتا چلا جائے گا اور ایک مقام محمود سے دوسرے مقام محمود کی طرف بڑھاتا چلا جائے گا مگر یا درکھیں کہ اس کی عبودیت کا، اس کے شکر کا حق ادا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔