خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 679
خطبات طاہر جلد 17 679 خطبہ جمعہ 2اکتوبر 1998ء خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کئے بغیر یہ سلسلہ قائم نہیں رہ سکتا آنحضرت صلی ا یکم اور صحابہ کی عظیم الشان قربانیوں کا تذکرہ (خطبه جمعه فرمودہ 12اکتوبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَ لَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ پھر فرمایا: (الحديد:17) اس آیت کریمہ کا جو سورۃ الحدید کی 17 ویں آیت ہے آزاد ترجمہ یوں بنے گا ، اس میں آزاد ترجمہ اس لئے کہا گیا ہے کہ بعینہ لفظوں کی متابعت نہیں کی گئی مگر لفظوں کا ترجمہ بعینہ درست ہے ترتیب کے لحاظ سے اس کو تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اُردو تر تیب اور تقاضا کرتی ہے ، کیا وہ لوگ جو ایمان لائے ان پر ابھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے رعب سے اور اس کے اثر سے جو ہم نے حق سے اتارا ہے عاجزانہ گر پڑیں گویا زمین بوس ہو جا ئیں اور مومنوں کو چاہئے کہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی۔پس ان پر مدت لمبی ہوگئی اور ان کے دل سخت ہو گئے اور اب حال یہ ہے کہ ان میں سے اکثر فاسق ہو چکے ہیں۔