خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 674 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 674

خطبات طاہر جلد 17 674 خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء کی نظر ر کھے گا۔اگر پیاسا ہوتو وہ بعض دفعہ شبنم کا ایک قطرہ بھی چاہتا ہے خواہ اس سے پیاس بجھے نہ بجھے مگر اللہ نے تو محبت سے اس کو چنا ہے پیاس بجھانے کی خاطر تو نہیں۔اس لئے قطرہ قطرہ پر نظر رکھے گا۔اس خون کے قطرہ پر جو خدا کی خاطر بہایا جا رہا ہے لیکن جو دوسری بات میں نے کہی تھی وہ نشان، وہ نشان کیا ہے؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پیشانی پر جو نشان پڑتا ہے یہ وہ نشان ہے جوخدا کی خاطر لگایا جاتا ہے۔بعض لوگ نہ بھی کوشش کریں تو کبھی ان کے نشان پڑ بھی جاتا ہے مگر ایک نشان ہے جو خالصہ اللہ کی عبادت کرنے والوں کے جسم پر بھی پڑتا ہے اور عام عبادت کرنے والوں کے جسم پر بھی پڑتا ہے اس سے کوئی مستقی نہیں ہے اس لئے نہیں کہا جا سکتا کہ فلاں نے دکھاوے کی خاطر یہ نشان ڈالا اور فلاں شخص نے للہی محبت کی وجہ سے یہ نشان پڑنے دیا اور یہ نشان ہے جو پاؤں پر ہے، ماتھے پر نہیں۔جتنے نماز پڑھنے والے ہیں کوئی بھی ہوں دکھاوے کی پڑھتے ہوں یا کچی پڑھتے ہوں ان کے پاؤں کے او پر ایڑی کے نیچے ایک گلا سا ضرور پڑتا ہے اور یہ کتا جو ہے یہ اگر پہچان کے دیکھیں غور سے تو آپ کو اپنے پاؤں پہ بھی ضرور دکھائی دے گا اور باقی سب لوگوں کے پاؤں پر بھی دکھائی دے گا۔تو اب آنحضرت صلی یا ستم کا یہ فرمان سنیں۔خدا تعالیٰ کے عائد کردہ فرائض کی ادائیگی کے نتیجہ میں پڑنے والا نشان۔اب فرائض کی ادائیگی میں یہاں ایک تو آنحضرت سالی تم نے عبادت کا ذکر نہیں فرما یا اس لئے وہ مضمون بھی جو میں نے بیان کیا ہے درست ہے اس پہلو سے کہ خدا کی طرف سے عائد کردہ فرائض کے سلسلہ میں پڑتا ہے لیکن اور بھی بہت سے فرائض ہیں۔اب دنیا میں جتنے بھی محنت کرنے والے ہیں ان کے ہاتھوں پر نشان پڑ جاتے ہیں مگر جو اللہ کے لئے وقار عمل کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر نشان پڑتے ہیں۔تو دونوں نشانوں میں ایک فرق ہے۔اللہ فرماتا ہے جو میری خاطر کام کرتا ہے اس کے بدن پہ جہاں بھی نشان پڑے گا وہ لازم نہیں کہ پاؤں پر ہی پڑے جہاں بھی پڑے گا اللہ اس کو پیار سے دیکھے گا۔تو آپ میں سے لاکھوں احمدی ہیں جن کو خدا کی خاطر وقار عمل کی توفیق ملی ہے۔انگلستان میں بھی بڑی بڑی عمارتیں جماعت احمدیہ نے وقار عمل کے ذریعے تعمیر کی ہیں اور ہر سال خدام کا اجتماع ہو یا انصار کا یا لجنات کا دیکھیں کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔جلسہ سالانہ پر بھی بعض لوگوں کو اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ سارا سال وہ کام کرتے ہیں اور اگر وہ غور کر کے دیکھیں تو اس محنت کے نتیجہ میں لازماً ان کے جسم پر کوئی نشان پڑ جاتے ہیں۔ایسے نشان جب