خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 663 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 663

خطبات طاہر جلد 17 663 خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء وہ مومن نجات پاگئے جو اپنی نماز اور یاد الہی میں خشوع اور فروتنی اختیار کرتے ہیں (خطبه جمعه فرموده 25 ستمبر 1998ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: قد أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ۔پھر فرمایا: (المومنون: 2 تا4) ان آیات سے متعلق میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ شاید گزشتہ خطبہ ہی میں ان کی تفصیل کا بھی موقع مل جائے لیکن جو پہلا مضمون تھا وہ آخر تک جاری رہا۔پس آج میں ان آیات کے متعلق احباب جماعت کو ان آیات میں مضمر وہ پیغامات دیتا ہوں جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صل لها المسلم نے بیان فرمائے اور جن کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر بہت کچھ لکھا ہے لیکن اس میں سے چند باتیں میں نے چینی ہیں۔ان کا وہ ترجمہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ میں تحریر فرما یادہ یہ ہے۔یعنی وہ مومن نجات پاگئے جو اپنی نماز اور یاد الہی میں خشوع اور فروتنی اختیار کرتے ہیں اور رقت اور گدازش سے ذکر الہی میں مشغول ہوتے ہیں۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحه : 187)