خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 493 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 493

خطبات طاہر جلد 17 493 خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء یہ جو روایت ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کی اس وقت کی ضرورتیں دس روپے میں مکمل طور پر پوری ہو جاتی تھیں اور چونکہ اس نیت سے انہوں نے خدا کی راہ میں خرچ کیا تھا کہ میری ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں پس اللہ نے وہ نیت اس دنیا میں پوری فرما دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور بزرگ صحابی کا ذکر فرماتے ہیں۔فرمایا: حبى فى اللہ میاں عبدالحق خلف عبدالسمیع۔یہ ایک اول درجہ کا مخلص اور سچا ہمدرد اور محض اللہ محبت رکھنے والا دوست اور غریب مزاج ہے۔دین کو ابتداء سے غریبوں سے مناسبت ہے کیونکہ غریب لوگ تکبر نہیں کرتے اور پوری تواضع کے ساتھ حق کو قبول کرتے ہیں۔“ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ: 537) یہ میں نے ذکر اس لئے چنا ہے کہ لوگوں پر یہ بات روشن ہو جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف کھل کر مالی قربانی کرنے والوں پر ہی تحسین کی نظر نہیں ڈالتے تھے بلکہ وہ بھی آپ کو بہت پیارے تھے جن کو مالی قربانی کی اپنی غربت کی وجہ سے توفیق نہیں ملتی تھی مگر جن کے حالات سے آپ واقف تھے۔جانتے تھے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے زیادہ ان کو کوئی اور چیز عزیز نہیں ہے۔پس نہ خرچ کرنے والے بھی اسی مد میں لکھے گئے جس میں خرچ کرنے والے لکھے گئے یعنی توفیق نہ پاتے ہوئے بھی خرچ کرنے کی تمنا بہت تھی۔یہ مضمون وہ ہے جس کے متعلق آنحضرت می ایستم نے ایک دفعہ صحابہ کو نصیحت فرمائی تھی کہ اتنی دفعہ نماز کے بعد تکبیر تسبیح کیا کرو تو تمہیں خرچ کی توفیق نہیں اور دل چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ تمہاری یہ توفیق کہ خدا کا ذکر کرتے ہو اس رنگ میں قبول فرمال گا گویا تم نے خرچ کر دیا اور تمہیں اپنے خرچ کرنے والے بھائیوں سے کم عطا نہیں کرے گا۔آنحضرت مصلی کا یہ ستم نے جب یہ فرمایا تو ان غریبوں کے دل راضی ہو گئے۔پس جیسے آقا کی باریک نظر تھی ویسے ہی آپ ملا تھا کہ تم کے غلام کی بھی باریک نظر تھی۔جیسے آقا اپنے غریب صحابہ پر نظر رکھتا تھا ، جانتا تھا کہ ان کا دل چاہتا ہے مال خرچ کرنے کو مگر نہیں کر سکتے ان کے دل کی تسکین کے سامان کیا کرتا تھا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ توفیق ملی کہ اپنے غریب صحابہ کے دل پر نظر رکھ کر ان کے دل کی تسکین کے سامان کیا کرتے تھے۔وہ واقعہ جو میں نے بیان کیا ہے اس کے متعلق روایت ہے