خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 447

خطبات طاہر جلد 17 447 خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء اپنے بچوں سے عزت سے پیش آؤ اور اچھی تربیت کرو اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ دین کی خادم ہو (خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1998ء بمقام سان ہوزے۔USA) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَزِينَةً وَتَفَاخُوا بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرُ في الْأَمْوَالِ وَ الْاَولادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرابهُ مُصْفَرًا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللهِ وَرِضْوَانَ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ (الحديد 21) پھر فرمایا: و اس کا ترجمہ جو تفسیر صغیر میں کیا گیا ہے پہلے میں وہ آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں۔”اے لوگو! جان لو کہ دنیا کی زندگی محض ایک کھیل ہے اور دل بہلاوا ہے اور زینت حاصل کرنے اور آپس میں فخر کرنے اور ایک دوسرے پر مال اور اولاد میں بڑائی جتانے کا ذریعہ ہے۔اس کی حالت بادل سے پیدا ہونے والی کھیتی کی سی ہے جس کا اگنا زمیندار کو بہت پسند آتا ہے اور وہ خوب لہلہاتی ہے مگر آخر تو اس کو زرد حالت میں دیکھتا ہے پھر (اس کے بعد ) وہ گلا ہوا چورا ہو جاتی ہے اور آخرت میں (ایسے دنیا داروں کے لئے ) سخت عذاب مقرر ہے اور بعض کے لئے اللہ کی طرف سے مغفرت اور