خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 307
خطبات طاہر جلد 17 307 خطبہ جمعہ 8 مئی 1998ء صادق کے لئے خدا تقدیر کو حرکت دیتا ہے اور وہ انسانی تدبیروں پر غالب آجایا کرتی ہے (خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 1998ء بمقام بیت الفضل ،لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: 119) پھر فرمایا: یہ وہ آیت ہے جو گزشتہ خطبہ میں میں نے تلاوت کی تھی اور اسی آیت کی تشریح میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کچھ حوالے ابھی باقی تھے جو پڑھ کر سنائے نہ جا سکے تو میں نے گزشتہ خطبہ میں اعلان کیا تھا کہ یہی مضمون آئندہ خطبہ میں بھی جاری رہے گا اور جب تک ان تمام اقتباسات کا مضمون جماعت کو سمجھا نہ دیا جائے ہم دوسرے مضمون میں داخل نہیں ہوں گے۔تو آج پھر یہیں سے میں بات شروع کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” جب انسان ایک راستباز اور صادق کے پاس بیٹھتا ہے تو صدق اس میں کام کرتا ہے لیکن جوراستبازوں کی صحبت کو چھوڑ کر بدوں اور شریروں کی صحبت کو اختیار کرتا ہے تو ان میں بدی اثر کرتی جاتی ہے۔“ یہاں بیٹھتا ہے فرمایا ہے جس کا مطلب ہے کہ براہِ راست بعض نیکیوں کا اثر دوسرے انسان پر پڑتا ہے اور اس میں کسی گفتگو اور بولنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔اگر چہ گفتگو بھی ہوتی ہے اور نیکی