خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 219 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 219

خطبات طاہر جلد 17 219 خطبہ جمعہ 3 اپریل 1998ء اپنے دلوں میں انکسار، صفائی اور اخلاص پیدا کرو حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں نصائح (خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اپریل 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرُّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدُعُوا إِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَادًا لِّيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَعْ بِكُفْرِكَ قَلِيلاً إِنَّكَ مِنْ أَصْحَب النَّارِ أَمَّنْ هُوَ قَانِتَ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِمَا يَحْذَرُ الْأَخِرَةَ وَ يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الالباب پھر فرمایا: (الزمر: 10،9) جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے: وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرُّ دَعَا رَبَّهُ انسان کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو پکارتا ہے۔مُنيبا الیه اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہوتے ہوئے۔ثُمَّ اِذَا خَوَلَهُ نِعْمَةٌ مِنْهُ پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرماتا ہے۔نسى مَا كَانَ يَدْعُوا الَیهِ وہ بھول جاتا ہے کہ اپنے رب کو کس مصیبت کو دور کرنے کے لئے اس نے پکارا تھا۔مِنْ قَبل اس سے پہلے۔وَجَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَادًا اور اللہ کے شریک ٹھہرانے