خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 189
خطبات طاہر جلد 17 189 خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء فہرست میں داخل کر دیئے جائیں گے۔اس لئے یہ سارا معاملہ کھول کر بیان کرنا ضروری تھا اور آنحضرت میایم کیو ایم کے اس معرفت کے نکتہ نے مجھے یہ بات سمجھائی جو میں آگے آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ مومن کی یہاں کی تکلیفیں اس کے وہاں کے حساب یسیر کے لئے ضروری ہیں اور جتنی زیادہ آزمائش خدا کی راہ میں آتی ہے اتنا ہی زیادہ حساب یسیر وہاں مقدر ہو جاتا ہے۔اس مضمون کو سمجھیں تو تمام انبیاء میں سب سے زیادہ تکلیفیں آنحضرت صلی السلام کو پہنچیں۔ذاتی بھی ، منصب کی تکلیفیں ، دشمن کی ہر وقت کی بکواس، دل کا آزار اور جسمانی تکلیفیں۔کوئی دُنیا میں ایسا نبی دکھا ئیں جس کو محمد رسول اللہ صلی شمالی تم سے بڑھ کر تکلیفیں پہنچی ہوں۔اس کے بعد حساب یسیر کے سوا باقی کیا رہ جاتا ہے۔کوئی دُنیا میں کہہ نہیں سکتا کہ مجھے تو تکلیف کے بدلے حساب دیا جائے محمد رسول اللہ صلی کیا یہ تم کو کون سی تکلیف پہنچی تھی۔تو تکلیف اس لئے نہیں پہنچی کہ آپ صلی یا ایسی یمن کے گناہ بخشے جائیں، تکلیف اس لئے پہنچی کہ ساری دنیا کو نمونہ دکھا دیں۔اس کو کہتے ہیں خدا کے رستہ میں كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فیلقیہ ہر روک سے بے نیاز ہو کے میں گزرتا چلا گیا ہوں ، ہر رستہ کے زخم مجھے پھول لگے ، ہر آزمائش میں میں کامیاب ہو کر سرفراز نکلا ہوں اگر تم چاہتے ہو کہ تم بھی اسی طرح اللہ سے ملاقات کرنے والے ہو تو میرا رستہ پکڑو۔اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اسی مضمون کو مزید واضح کرنے والے ہیں یا مضمون تو حضرت محمد رسول اللہ لیا ہی ہم نے واضح فرما دیا لیکن ان کی باریک راہوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دوبارہ دوہرایا ہے تا کہ ہمارے لئے بھی حساب یسیر کے سامان پیدا ہوسکیں۔گزشتہ خطبہ میں میں نے مسٹر ڈکسن جو آسٹریلیا کا سیاح تھا اس کا ذکر کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ صبح سیر پہ گئے تو اس کو کچھ نصیحتیں کیں جتنی نصیحتیں میں نے بیان کی تھیں جو آپ نے اس کو کیں ، ان کا اس مضمون سے تعلق تھا۔لمبی سیر تھی اور لمبی باتیں تھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ڈکسن سے کیں اور ان سب باتوں کا اس مضمون سے تعلق نہیں ہے جو میں اب بیان کر رہا ہوں۔اس لئے ان کو میں چھوڑ رہا ہوں۔اُس حصہ کو نکال کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس کا اس مضمون سے براہ راست تعلق ہے۔جوانسان حساب یسیر کے لئے تیار کیا جاتا ہے اسے اس دُنیا میں پاک زندگی ملتی ہے اور اس پاک زندگی کے