خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 861 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 861

خطبات طاہر جلد 16 861 خطبہ جمعہ 21 /نومبر 1997ء صلى الله رہے تھے اور وہ طبعی نتیجہ اسی طرف لے جار ہا تھا جس طرح آنحضور ﷺ آپ کو ہدایت دے کر پہنچانا چاہتے تھے۔پس یہ وہ مضمون ہے جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام عبارتوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور اگر ان عبارتوں کو آپ سرسری نظر سے پڑھیں گے تو بعید نہیں کہ ٹھوکر کھا جائیں کیونکہ قرآن کریم کلام الہی کے متعلق یہی فرماتا ہے کہ لوگ یہ دیکھ کر سوال اٹھائیں گے، تعجب کریں گے کہ یہ کلام کیسا ہے جو بعضوں کو زندگی بخشتا ہے، بعضوں کے لئے ٹھوکر کا موجب بن جاتا ہے۔پس ٹھوکر کا موجب ان کے لئے بنتا ہے جن کے دل ٹیڑھے ہوں اور ان کا رجحان ٹھوکر کھانے کی طرف ہو، ایسے لوگوں کے مقدر میں ٹھو کر کھانا ہی ہے لیکن بعض دفعہ ایک ایسا انسان بھی ہوتا ہے جو دل کا صاف اور پاک ہے اپنی نا مجھی کی وجہ سے ٹھو کر کھاتا ہے۔یہ سارے امور میرے ذہن میں ہیں اور اپنے خطبات میں میں ان باتوں کو کھول رہا ہوں تا کہ وہ سادہ لوح احمدی بھی جو بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں اٹھا کر پڑھتے ہیں اور اپنے طور پر ان کا مفہوم صحیح نہیں سمجھ سکتے کہیں وہ نہ ٹھوکر کھا جائیں۔پس جب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارتوں میں آپ کو ظاہری تضاد دکھائی دے گا پہلے تو ایک کامل یقین ضروری ہے کہ لَا رَيْبَ فِيْهِ جیسا کہ قرآن کریم نے شروع میں ہمیں متوجہ کر دیا تمہیں ریب دکھائی بھی دے تو جان لو کہ ہر گز ریب نہیں۔جب یہ یقین کامل پیدا ہو جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں میں نہ کوئی تضاد ہے نہ قرآن وحدیث سے ہٹی ہوئی کوئی بات ہے پھر ان عبارتوں کو پڑھیں تو ان کے اندر آپ کو عجیب شان دکھائی دے گی۔جو مشکل معاملات ہیں ، جو مشکل مقامات ہیں تحریر کے ، ان کے اندر خزینے دفن ہیں۔جتنا آپ غور کریں گے اتنا ہی اعلیٰ درجے کے خزائن آپ کے ہاتھ آئیں گے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس عبارت کے متعلق پھر میں یہ عرض کروں۔فرمایا: جیسے اثر دہا میں ایک سم قاتل ہے اسی طرح نفس امارہ میں بھی ستم قاتل ہوتا ہے۔اب نفس امارہ میں بھی سم قاتل ہوتا ہے۔وہ سم جو قتل کر دے تو قتل ہونے کے بعد تو پھر اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اگر نفس امارہ میں سم قاتل ہے تو لوگ بچیں گے کیسے۔یہ جو سم قاتل ہونے کے