خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 742
خطبات طاہر جلد 16 742 خطبہ جمعہ 3 /اکتوبر 1997ء احباب یہاں مردوزن شامل ہوئے اور باہر سے آنے والے چھ سو چالیس ہیں جو کینیڈا کے مشرق سے لے کر مغرب تک ہر طرف سے پہنچے ہیں۔اسی طرح امریکہ کی ریاستوں سے، بہت دور دور سے تکلیف اٹھا کر احباب جماعت یہاں پہنچے ہیں۔یہ ایک تو اس بات کی علامت ہے کہ یہ جماعت اپنے خلوص میں زندہ اور بے مثال جماعت ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اس کو مٹا نہیں سکتی۔کامل یقین پر فائز ہے کہ ہم سچے ہیں اور سچائی نے ان کے دلوں میں ایک ولولہ اور قربانی کی روح پیدا کر دی ہے کہ حقیقہ دنیا میں کسی جگہ بھی آپ کو اس کا عشر عشیر بھی دکھائی نہیں دے گا۔اللہ کرے آپ کے یہ خلوص بڑھتے رہیں ، آپ کے جذ بہ عمل میں نئی انگیخت ہو اور پہلے سے بڑھ کر آپ خدمت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور میں آپ سب کا ممنون احسان ہوں کیونکہ آپ کے چہرے دیکھ کر میرادل بڑھتا ہے، ایسی محبت ہے کہ جس کو میں بیان نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ آپ میرے اعضاء ہیں اور حقیقیہ اعضاء اور بچے دکھائی دیتے ہیں۔بوڑھے بھی ہوں تو لگتا ہے جیسے اپنا بچہ ہو اور یہ میری خوبی نہیں ، یہ آپ کا اخلاص ہے جو میرے آئینے میں دکھائی دے رہا ہے۔اللہ تعالیٰ خلافت کو ، جماعت کو ہمیشہ ایک رکھے۔ہر دل ایک ہی طرح دھڑ کے، ہر ذہن ایک ہی طرح سوچے۔ہر طبیعت میں ایک ہی بات ہیجان پیدا کرے، ایک ہی بات سکون پیدا کرے۔یہ وہ وحدت ہے، یہ خدا کی وہ تو حید ہے جو دنیا پر نافذ ہوگی اور دنیا کو اسی توحید نے جیتنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ سب جو بہت محبت سے دور دور سے آئے ہیں ان کو خیر وعافیت سے اپنے گھروں میں واپس لے کے جائے۔ان کا سفر فائدے کا سفر ہو کسی نقصان کا موجب نہ بنے۔اس کے بعد میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاننہ۔