خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 717 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 717

خطبات طاہر جلد 16 717 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء نے کسی کتاب کے متعلق ہدایت کی ہو اور بعینہ وہی چیز انہوں نے تیار نہ کی ہو، اللہ تعالیٰ کے فضل سے گہری فراست حاصل ہے، بہت باریک بینی سے چیزوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔اس لیکچر میں نمونے کے طور میں نے چند باتوں کا ذکر کیا ہے تفصیلی ہدایت میں انشاء اللہ تعالیٰ سید عبدالحئی صاحب کو بعد میں بھجوا دوں گا۔اس لئے اب آئندہ Repertory کا انتظام ربوہ میں ہوگا وہ ماہر ہومیو پیتھ کو ساتھ شامل کر لیں۔جو میں نے تبصرہ کیا ہے یہ ان کو بھی سنادیں۔جو باتیں مزید لکھ کے بھیجوں گا ان کو پیش نظر رکھیں تا کہ دنیا کے سامنے ایک ایسی Repertory ہو جس کی کوئی نظیر اور نہ ملتی ہو۔دوسرا حصہ تھا زبان کے متعلق۔میں نے بہت اصرار کیا، میں نے کہا دیکھیں بولنے کی زبان اور ہوتی ہے اور لکھنے کی زبان اور ہوتی ہے اور بسا اوقات میرے منہ سے ایک ایسا لفظ بھی نکل رہا ہوتا ہے جو ادا کرنا مقصود نہیں ہے۔ایک ملتے جلتے لفظ یا ایک ملتی جلتی چیز کے تعلق میں وہ بیان کرتا ہوں لیکن دیکھنے والے جو مجھے دیکھ بھی رہے ہیں اور سن بھی رہے ہیں وہ سمجھ جاتے ہیں لیکن پہلا غلط تھا اب دیکھیں میں نے لیکن پہلے کہہ دیا جو درست نہیں ہے، جو لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں وہ میری بات اور میرے مضمون کو بالکل صاف سمجھ رہے ہوتے ہیں۔یعنی اگر اس کو ہم کتاب میں بعینہ اسی طرح درج کر دیں تو پڑھنے والے اس سے کوئی اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے آپ روز مرہ آپس میں باتیں کرتے ہیں۔کئی لوگ ایک لفظ بولیں گے وہاں سے ہٹ کے ایک اور پہ چلے گئے ، وہاں سے ہٹ کے کسی اور کی طرف چلے گئے۔کئی دفعہ غلطی سے کچھ اور لفظ بھی بول رہے ہیں۔لوگ ہنس تو پڑتے ہیں مگر بات سمجھ جاتے ہیں۔اگر اپنے گھر کے کھانے کی میز کی باتوں کو آپ کتابی شکل میں اسی طرح شائع کر دیں تو دنیا میں کسی کے پلے کچھ نہیں پڑے گا کہ لطف الرحمن صاحب نے کیا کہا تھا ، ان کے بچے نے کیا سمجھا اور آپس میں وہ کس بات پر ہنسے ہیں۔تو یہ ایک دنیا کا دستور ہے اور اس دستور کے تعلق میں میں بارہا یہ اعتراف کر چکا ہوں کہ بعض دفعہ میرے ذہن میں ایک اور لفظ ہوتا ہے، جلدی میں وہ لفظ نہیں نکلتا کچھ اور لفظ جو ملتا جلتا ہے وہ منہ سے نکل جاتا ہے۔اب میں اس سلسلے میں ایک دو مثالیں غالباً آپ کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔مثلاً سلیشیا کے تعلق میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جانور اور انسان ایک وقت میں ایک ہی جگہ سے پانی پیتے تھے۔یہ درست ہے کہ ایک ہی وقت