خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 621
خطبات طاہر جلد 16 621 خطبہ جمعہ 22 راگست 1997 ء جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (العنكبوت: 70) كه يقيناً وہ لوگ جو ہماری ذات کے اندر ، ہمارے اندر محنت کرتے ہیں جَاهَدُوا فِيْنَا کا مطلب ہمارے بارے میں محنت کرتے ہیں اور ہماری ذات میں سفر کرتے ہیں دونوں معنی ہیں۔لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ لازماً ، یقیناً ہم انہیں خود اپنی راہوں کی طرف ہدایت دیں گے وَ اِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ اور یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ لازماً احسان کرنے والوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے۔اس آیت کو موضوع بنا کر میں اس سے پہلے بعض خطبات دے چکا ہوں لیکن آج کے خطبہ کے لئے میں نے محض ایک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارت کا انتخاب کیا ہے جس میں آپ نے بالآخر اسی آیت سے اپنی نصیحتوں کا تعلق جوڑا ہے اور اس آیت کا ایک لطیف معنی اس رنگ میں پیش فرمایا ہے کہ جس کا اطلاق خاص طور پر جماعت جرمنی پر ہوتا ہے۔پس جماعت جرمنی کے حوالے سے آج کے خطبہ میں یہ آیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تشریح کے مطابق موضوع بنائی گئی ہے۔اب میں آپ کی عبارت شروع کرتا ہوں، فرماتے ہیں: میں ان لوگوں کے لئے جنہوں نے بیعت کی ہے چند نصیحت آمیز کلمات کہنا چاہتا ہوں“۔اب چونکہ یہ بیعتوں کا دور ہے اور کثرت سے بیعتیں ہو رہی ہیں تو اس نصیحت کو آپ کو ہر بیعت کنندہ کو پہنچانا چاہئے۔اکثر ان میں سے یہاں موجود نہیں ہوں گے اکثر ایسے ہوں گے جو شاید سن بھی نہ سکیں مگر اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ہونے چاہئیں۔مختلف زبانیں بولنے والوں کو اگر ممکن ہو تو آڈیو ویڈیو کے ذریعے بھی یہ پیغام پہنچایا جائے۔غرضیکہ نئے آنے والے اور بیعت کنندہ کی ذمہ داری اب آپ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ہاتھ میں لے لی اور جو کچھ ان کو فرمانا چاہتے ہیں وہ اس عبارت میں آپ نے فرما دیا ہے اور یہ آنے والوں کیلئے نصیحت کی جان ہے اگر اس کو بعینہ اسی طرح جیسا کہ حق ہے سمجھا کر یعنی بعینہ سے مراد یہ نہیں کہ لفظاً لفظاً، لفظ ہوں تو ساتھ تشریح بھی ہو، اگر اس طرح آپ نئے آنے والوں کو یہ پیغام پہنچادیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی بہتر سکت پاسکیں گے۔فرماتے ہیں: میں ان لوگوں کے لئے جنہوں نے بیعت کی ہے چند نصیحت آمیز