خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 603 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 603

خطبات طاہر جلد 16 603 خطبہ جمعہ 15 راگست 1997 ء علیہ السلام پر بھی کیا گیا تھا اس لئے آپ نے اس اعتراض کا حوالہ دیا کہ حضرت موسیٰ پر یہ اعتراض کیا گیا کہ: مصریوں کا مال کھایا اور جھوٹ بولا کہ ہم عبادت کے لئے جاتے ہیں اور جلد واپس آئیں گے اور عہد تو ڑا اور کئی شیر خوار بچوں کو قتل کیا ؟“ یہ اور اعتراض بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ پرانے نبیوں پر کئے گئے وہ بھی آپ بیان فرمارہے ہیں کہ: اور کیا حضرت داؤد کی نسبت نہیں کہا گیا کہ اس نے ایک بیگانہ کی عورت سے بدکاری کی“۔بیگا نہ عورت کا نام یادرکھیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اس کا ہزارواں حصہ بھی الزام نہیں لگا جو حضرت داؤڈ پر لگایا گیا۔تو یہ وہ الزام ہے جس کو یہ مولوی لوگ سچا سمجھتے ہیں اور نعوذ باللہ حضرت داؤد کے اوپر الزام میں شامل ہو جاتے ہیں اور ان کی تفاسیر نے اس الزام کو دہرایا ہے اور یا جرنیل تھے جس کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ حضرت داؤد نے اس کی بیوی سے محبت کر کئے اور یا کو قتل کروانے کے لئے اس کو ایک ایسے میدان جنگ میں بھیج دیا جہاں سے اس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو الزام لگائے گئے اس سے بہت بڑھ کر اسی نوعیت کے اعتراضات پہلے لوگوں نے اپنے اپنے وقت کے انبیاء پر لگائے تھے۔اور فریب سے اور یا نام ایک سپہ سالار کو قتل کرا دیا اور بیت المال میں ناجائز دست اندازی کی؟ اور کیا ہارون کی نسبت یہ اعتراض نہیں کیا گیا کہ اس نے گوساله پرستی کرائی؟ ( یعنی حضرت ہارون نے خود گوسالہ پرستی کرائی)۔اور کیا یہودی اب تک نہیں کہتے کہ یسوع مسیح نے دعوی کیا تھا کہ میں داؤد کا تخت قائم کرنے آیا ہوں اور یسوع کے اس لفظ سے بجز اس کے کیا مراد تھی کہ اس نے اپنے بادشاہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو پوری نہ ہوئی ؟“ حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ تھے کہ میں داؤڈ کا تخت دوبارہ قائم کرنے کے