خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 600
خطبات طاہر جلد 16 فرمایا گیا ہے۔آپ فرماتے ہیں: 600 خطبہ جمعہ 15 راگست 1997 ء یا در ہے کہ یہ اشتہار محض اس غرض سے شائع کیا جاتا ہے کہ تا میری جماعت خدا کے آسمانی نشانوں کو دیکھ کر ایمان اور نیک عملوں میں ترقی کرے“۔یہ پہلا فقرہ ہے اس میں بعض آسمانی نشانوں کا وعدہ ہے اور اشتہار دے کر ان نشانوں کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے کہ میں آج ہی آپ کو مطلع کر رہا ہوں تا کہ جب نشان دکھائے جائیں گے تو جماعت اپنے ایمان میں ترقی کرے۔اور ان کو معلوم ہو کہ وہ ایک صادق کا دامن پکڑ رہے ہیں، نہ کا ذب کا۔ان کو پورا اطمینان ہو جائے نشان دیکھ کر کہ انہوں نے ایک بچے کا پہلو پکڑا ہے، بچے کا دامن پکڑا ہے جھوٹے کا نہیں۔”اور تا وہ راستبازی کے تمام کاموں میں آگے بڑھیں اور ان کا پاک نمونہ دنیا میں چمکئے۔صرف یہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان پختہ ہو بلکہ اس کے نتیجے میں جو اصل مقصد ہے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا کہ راستبازی کے کاموں میں آگے بڑھیں اور ان کا نمونہ ایک روشن نمونے کے طور پر دنیا کے سامنے چمکے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس زمانے میں صدی کے آخر پر جب دشمن بکواس کر رہا تھا اس کا ذکر فرماتے ہیں اور عجیب بات ہے کہ اب بھی صدی کے آخر پر ویسا ہی شور و غوغا بپا ہے اور ہر جگہ دشمن اسی قسم کی باتوں کو دہرا رہا ہے جو گزشتہ صدی کے آخر پر دہرائی جارہی تھیں۔وو ہر ایک طرف سے مجھ پر حملے ہوتے ہیں اور نہایت اصرار سے مجھ کو کافر اور دجال اور کذاب کہا جاتا ہے اور قتل کرنے کے لئے فتوے لکھے جاتے ہیں۔( یہ سب کچھ جو صدی کے آخر پر پچھلی صدی میں ہو رہا تھا اب پھر اسی طرح ہو رہا ہے۔"پس ان کو چاہئے ( یعنی میری جماعت کو چاہئے ) کہ صبر کریں اور گالیوں کا گالیوں کے ساتھ ہرگز جواب نہ دیں۔صبر کریں اور گالیوں کے ساتھ ہرگز جواب نہ دیں اور اپنا نمونہ اچھا دکھاویں کیونکہ اگر وہ