خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 546 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 546

خطبات طاہر جلد 16 546 خطبہ جمعہ 18 / جولائی 1997 ء بھی ان کو سمجھائیں کہ وہ اپنے اخلاق کی حفاظت کریں لیکن ایسا آدمی جماعت سے دور ہٹ نہیں سکتا۔اس لئے نہیں ہٹ سکتا کہ وہ خدا کا ہو چکا ہوتا ہے۔جو شخص بھی عبادت کے ذریعہ اپنے رب کا ہو جائے اسے دنیا کا کوئی انسان بھی دھکا دے کر باہر نہیں کر سکتا۔یہ اس کی استقامت ہے۔یعنی یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ربنا الله (ختم السحـده :31) کہ کر پھر استقامت اختیار کرتے ہیں۔ایسے ہی لوگ ہیں جن پر فرشتے اترتے ہیں۔ایسے ہی وہ لوگ ہیں جن پر اس دنیا میں بھی اگلی دنیا کے رموز کھولے جاتے ہیں۔ان کو کہا جاتا ہے کہ ہم اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھ ہیں، اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھ رہیں گے اور یہ لوگ ہر قسم کی ٹھوکر اور ابتلا سے پاک ہو چکے ہوتے ہیں کیونکہ جو اس دنیا میں رہتے ہوئے اس دنیا کا انسان بن جائے اسے کوئی دنیا کی چیز ٹھوکر نہیں لگا سکتی۔اسے خدا سے دور کرنے کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہتا تبھی اس دنیا میں ان سے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں کہ تم تو عالم بقا کے رہنے والے ہو۔اب تم اس دنیا میں نہیں رہے کیونکہ تم نے استقامت دکھائی ہے اور استقامت کا یہی مفہوم ہے کہ خدا سے ان کو کبھی بھی دھکیل کر پرے نہیں کیا جا سکتا۔دنیا جتنا چاہے زور لگائے ، جتنے چاہے جھکڑ چلائے ، ان کے قدم نہیں ڈگمگائیں گے۔وہ ہمیشہ خدا کے رہیں گے کیونکہ اللہ ان کا ہو جاتا ہے۔اس دنیا میں بھی ان کا ہو جاتا ہے،ان سے کلام کرتا ہے۔اگلی دنیا کی باتیں اس دنیا میں ان سے شروع ہو جاتی ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ یہ استقامت دکھائیں گے اور دنیا میں یہ استقامت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہمارا اصل مقصد تو یہی استقامت پیدا کرنا ہی ہے۔ساری دنیا میں جماعت احمد یہ ایک خوشخبری دینے والی جماعت تب بن سکتی ہے اگر وہ اپنی ذات کو یہ خوشخبریاں دے کہ ہم خدا کے ہو چکے ہیں اور اگر وہ اپنی ذات کو یہ خوشخبریاں دے کہ ہم خدا کے ہو چکے ہیں تو پھر ساری دنیا کو وہ خوشخبری دینے کے اہل بنیں گے۔خدا کی نگاہ میں وہی نمائندہ ہیں، وہی توحید کے علمبردار ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان سب باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔جو باتیں کہنی چاہئے تھیں اور نہیں کہ سکا پچھلے جمعوں میں یعنی گزشتہ سالوں کے جمعوں میں وہ کہتا رہا ہوں۔جہاں تک آپ کا ذہن آپ کا ساتھ دے ان سب باتوں کو بھی یادرکھیں اور اس جلسہ کو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ انتہائی کامیاب جلسہ بنانے کی کوشش کریں۔آمین