خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 521

خطبات طاہر جلد 16 521 خطبہ جمعہ 11 جولائی 1997 ء سامنے ظاہر ہوں گے اور ان نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ وَاَرضُ اللَّهِ وَاسِعَةُ اللہ کی زمین کو وہ کھلا اور پھیلا ہوا دیکھیں گے۔وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةٌ کا مضمون اس آیت کے معا بعد رکھا گیا ہے حالانکہ بظاہر اس کو صبر کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔اب خدا تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں صبر سے پہلے وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةٌ رکھا ہے جس کا اس وعدے سے تعلق ہے، فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ۔ایک تو صبر کرنے والوں کے لئے یہ خیال کہ خدا کی زمین وسیع ہے یہ ان کی تقویت کا موجب بنتا ہے مگر یہاں حسن عمل دکھانے والوں کو وسعت ارضی کا وعدہ دیا گیا ہے اس دنیا میں ان کو کیا خوبصورت نتائج دکھائے جائیں گے۔ایک یہ ہے اَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ کہ خدا کی زمین بڑی وسیع ہے اور نئی نئی زمینیں تمہیں دکھائی جائیں گی نئی نئی قو میں تمہارے سامنے لائی جائیں گی۔جیسے کہ مسیح نے پیش گوئی کی تھی کہ کنواریاں اس کا انتظار کر رہی ہیں مسیح کے متعلق کہا گیا ہے بائبل میں۔مراد یہ تھی کہ کنواری قو میں، ایسی قومیں جن پہ پہلے خدا تعالیٰ کے پیغام کی کاٹھی نہیں ڈالی گئی۔پس جماعت احمدیہ کو اَرْضُ اللهِ وَاسِعَةٌ کہنے میں ایک پیشگوئی ہے کہ خدا تعالیٰ تمہاری زمین کو پھیلائے گا اور وسیع کر دے گا جیسا کہ آنحضرت ﷺ کے متعلق یہ فرمایا أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الانبيا: 45) کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ان سب کی زمینیں کاٹی جارہی ہیں اور محمد رسول اللہ کی زمینیں بڑھ رہی ہیں اور جتنی ان کی زمینیں کم ہوتی ہیں آنحضرت ﷺ کی زمینیں بڑھتی چلی جارہی ہیں تو ایک تو یہ معنی ہے وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةً کا کہ تمہاری زمین ضرور پھیلے گی اور دوسرا یہ معنی ہے کہ اور قوموں کی طرف بھی توجہ کرو۔جن جگہوں پہ خدا تعالیٰ تمہیں کامیابی عطا کرتا ہے وہاں تک نہ ٹھہرے رہوا گر تم تلاش کرو گے تو خدا کی زمین بہت پڑی ہوئی ہے کام والی۔پس ایک بنیادی فرض کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے جو عام طور پر لوگوں کو دکھائی نہیں دیتا اور یہ دکھائی نہ دینے کی وجہ سے تبلیغ کرنے والوں کو بعض دفعہ بہت بڑا نقصان پہنچ جاتا ہے۔اب جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے کسی خاص علاقے میں عددی غلبہ عطا کیا ہے ان کو یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ ارض اللہ اتنی وسیع ہے کہ ہندوستان میں ہزار ہا میل کے ایسے ٹکڑے ان کو دکھائی دیں گے جہاں ایک بھی مسلمان نہیں ہوگا اس لئے اپنے چھوٹے سے علاقے میں غلبے کو دیکھ کر خواہ وہ کتنا