خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 488
خطبات طاہر جلد 16 488 خطبہ جمعہ 27 / جون 1997 ء اللہ منزل قرار دے دے گا اور یہ اللہ کی رحمتوں میں سے ایک عظیم رحمت ہے کہ اس کی منزل کچھ اور معنی رکھتی ہے اس کی طرف حرکت کا نام ہی منزل ہے، اس کی طرف جدو جہد کا نام ہی منزل ہے جس آن، جس لمحے آپ کو موت آئی وہی لمحہ اگر آپ خدا کی طرف حرکت کر رہے ہیں آپ کی کامیابی کالمحہ ہوگا۔آپ قسم کھا کے کہہ سکتے ہیں کہ فزت برب الکعبۃ وہ صحابی جس کے سینے کو چھیدا جارہا تھا نیزے سے وہ یہ اعلان کر رہے تھے فزت برب الکعبة پس موت کے لمحوں میں بھی کامیابی نصیب ہو جایا کرتی ہے اپنی موت کو خدا کے لئے کر لوتو ہمیشہ یہ کا میابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین