خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 36 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 36

خطبات طاہر جلد 16 36 36 خطبہ جمعہ 10 / جنوری 1997ء سکتا۔پس میں آپ سب کو ان دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور وہ اشتہار جو میری طرف سے، عالمگیر جماعت کی طرف سے ساری دنیا کے معاندین اور مکفرین اور مکذبین کو دیا گیا تھا، یہ مباہلہ کا کھلا کھلا چیلنج ہے۔یہ میرے ہاتھ میں ہے۔اس میں ہر الزام کے جواب میں جو انہوں نے احمدیت پر لگایا میں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں لعنة اللہ علی الکاذبین تم بھی خدا کے نام پر قسم کھا کر یہ اعلان کرو کہ ہم بچے ہیں یہی احمدی ہیں، یہی ان کا عقیدہ ہے تو پھر دیکھو خدا تعالیٰ تم سے کیا سلوک کرتا ہے اور ہم سے کیا سلوک کرتا ہے۔آج تقریباً دس سال ہو گئے ہیں 1988ء میں یہ اعلان کیا گیا تھا اور 1997 ء آ گیا ہے۔آج تو دسواں سال لگ چکا ہے غالبا اس لحاظ سے یا بہر حال دسویں سال کا آغاز ہونے والا ہے۔یہ اعلان ہے جسے آج کے Friday the 10th پر میں پھر دہرا دیتا ہوں، یہ میرے ہاتھ میں ہے۔مولویوں کو خوب پہنچایا گیا ہے یہ۔اب جو الزام انہوں نے شائع کئے ہیں وہ اللہ کی قسم کھا کر یہ اعلان کر دیں سارے ملک میں کہ ہم مباہلہ تو نہیں کرتے لیکن لعنت ڈالتے ہیں کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہم پر لعنت ڈالے اور ہمیں برباد اور رسوا کر دے۔اگر مولویوں میں ہمت ہے تو اس چیلنج کو قبول کریں۔پھر دیکھیں خدا ان کا کیا حشر کرتا ہے۔خدا کرے کہ ان کو یہ جہالت کی ہمت نصیب ہو جائے کہ جب وہ کثرت سے جھوٹ بول رہے ہیں تو یہ جھوٹ بھی بولیں اب اور خدا کی لعنت کو چیلنج کر کے پھر ان باتوں کا اعلان کریں۔تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی رسوائی کو ظاہر و باہر کر دے گا اور حیرت انگیز عبرت کے نشان ایک نہیں بلکہ بارہا اور کئی دکھائے گا۔تو آپ دعائیں کریں، میں بھی دعائیں کرتا ہوں اور ان کا بھی جو زور چلتا ہے وہ لگا لیں۔دعائیں کریں جو مرضی کریں مگر جیسا کہ مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر تم دعائیں بھی کرو، سجدوں میں بھی اپنے سر رگڑو تو تمہاری پیشانیاں رگڑی جائیں گی ،تمہاری آنکھوں کے حلقے گل جائیں گے روتے روتے تمہیں مخبوط الحواسی کے دورے پڑنے لگیں گے مگر خدا کی قسم میں جیتوں گا اور خدا میری تائید فرمائے گا اور تمہاری تائید میں کوئی نشان ظاہر نہیں کرے گا۔یہ خلاصہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریر کا۔پس اسی کے ساتھ میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں۔آئیے اب ہم رمضان کی تیاری کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان کی ہر طرح کی برکتیں عطا فرمائے۔منفی نشانات ان لوگوں کے خلاف ظاہر ہوں اور مثبت نشانات جماعت احمدیہ کے حق میں ظاہر ہوں۔آمین