خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 379 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 379

خطبات طاہر جلد 16 379 خطبہ جمعہ 23 رمئی 1997ء کسی اور کے سامنے سر نہ جھکا ئیں گی ، دنیا کی نظر میں ایک عظیم الشان کارنامہ ہوگا۔اتنی مساجد بنائیں گے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو مل کر بھی اس دور میں اتنی مساجد کی توفیق نہ ملی ہو اور داخل اس طرح ہوں گے جس طرح ہمارے آقا و مول محمد رسول اللہ یہ فتح مکہ کے وقت داخل ہوئے تھے اور یہی تو حید کا سب سے اعلیٰ اور خوبصورت منظر ہے کہ سر جھکاتے ہوئے ، روتے ہوئے، خدا کے حضور یہ اقرار کرتے ہوئے کہ اے ہمارے رب! ہم میں تو کچھ بھی نہیں ہے، جو کچھ ہے تیری توفیق ہی سے عطا ہوا ہے۔یہ ہماری صدی کا جشن ہے جو ہم نے منانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین پس سیدہ مہر آپا کے وصال نے ایک نئی بات بھی آپ کے اندر پیدا کر دی ہے جماعت جرمنی میں۔یہ سارے خیالات میرے دل میں اس وصال کے ساتھ ہی اٹھنے شروع ہوئے اور اس طرح پایہ تکمیل کو پہنچے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وفات کو زندہ کرنے کی توفیق بخشے۔جو بھی ہم میں سے مرے صفات باری تعالیٰ کو پیچھے روایات کی صورت میں زندہ چھوڑتا چلا جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب میں اس کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور خدام الاحمدیہ کے جو باقی پروگرام اور انتظامات ہیں اب وہ خطبہ کے بعد شروع ہو جائیں گے اور آپ کو علم ہے کہ وہ کیا ہیں۔