خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 31 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 31

خطبات طاہر جلد 16 31 خطبہ جمعہ 10 / جنوری 1997ء لعنت کا نشانہ بنائے گا۔یہ ایسا یقین ہے جو یقین کے آخری مقام تک پہنچا ہوا ہے۔حق الیقین سے میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔اب میں لیکھرام کے متعلق جو اس نے گستاخانہ رویہ اختیار کیا اور کیسے وہ سلسلہ شروع ہوا، مختصراً یاد کرا دیتا ہوں کیونکہ اب ایک سے نہیں اب تو سینکڑوں لیکھر اموں سے ہمارا واسطہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 20 فروری 1886ء کو بذریعہ اشتہار لیکھرام کو اطلاع دی کہ قضاء وقدر کے متعلق جناب الہی سے مجھے اطلاع ملی ہے تمہارے متعلق کہ تمہاری بدزبانی جو ہے یہ پکڑی جائے گی اب۔اس لئے اگر تم اجازت دیتے ہو تو میں اس پیشگوئی کو شائع کروا دیتا ہوں۔وہ اس پیشگوئی کے ظہور سے ڈرتے ہیں تو کسی کو اس پر مطلع نہ کیا جائے گا۔یہ اجازت نہیں یہ الفاظ ہیں کہ اگر وہ اس پیشگوئی کے ظہور سے ڈرتے ہیں تو پھر کسی کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔اگر ڈرتے نہیں، بے باک ہیں تو پھر میں سب کو مطلع کروں گا۔اس پر پنڈت لیکھرام نے نہایت بے باکی سے ایک اشتہار کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ایک جوابی پیشگوئی کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جولیکھرام کے متعلق پیشگوئی کی وہ 1886ء میں نہیں بلکہ 1893ء میں کی ہے 1886ء میں اس کو متنبہ کیا ، اس کو نصیحت کی کہ تم اس بد زبانی سے باز آجاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تمہارا بہت برا انجام دکھایا ہے لیکن جب وہ باز نہیں آیا تو پہلی پیشگوئی لیکھرام کے متعلق جو عذاب کی اور نکیر کی پیشگوئی تھی وہ ہیں فروری 1893ء کو کی گئی ہے۔20 فروری کو پہلا اشتہار ہے جس میں اس کو تنبیہ کی گئی تھی اور وہ 20 فروری 1886 تھی جو پیشگوئی شائع ہوئی ہے۔20 فروری 1893ء کو شائع کی گئی ہے۔اس میں چھ سال کے اندر اس پر عذاب نازل ہونے کی خبر تھی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1893 ء ہی کو اشتہار شائع فرمایا جس میں رویا میں وہ شخص آپ کو دکھایا گیا اس کا ذکر کرتے ہیں جس کے خنجر سے لیکھرام نے ہلاک ہونا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1893ء میں برکات الدعاء میں سرسید کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم دعا کے منکر ہو میں دعا کا قائل ہوں میرے پاس آؤ دعا کا نتیجہ دیکھ لو۔فرماتے ہیں آمیری اس دعا کا نتیجہ دیکھ لے جس کے متعلق خدا نے مجھے بتایا ہے کہ وہ قبول ہو گئی ہے یعنی لیکھرام کے متعلق دعا۔پس سرسید کو مخاطب کرتے ہوئے بھی لیکھرام کے متعلق آپ نے اس دعا کا