خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 337
خطبات طاہر جلد 16 337 خطبہ جمعہ 16 مئی 1997ء نفس مطمئنہ ہی ہے جس کے نتیجہ میں دنیا میں احمدیت پر گہرا کامل یقین ہوتا چلا جائے گا۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 16 رمئی 1997ء بمقام بیت النور۔ہمبرگ جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی۔الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَطْمَبِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَيِنُ الْقُلُوبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ طُوبي لَهُمْ وَحُسْنُ مَابِ (الرعد: 29، 30 ) پھر فرمایا: آج کا یہ خطبہ میں ہمبرگ سے دے رہا ہوں اور یہاں سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے یعنی انٹر نیشنل احمد یہ ٹیلی ویژن کے ذریعے تمام دنیا میں یہاں سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔چونکہ جس کمپنی سے انہوں نے بات کی تھی اس کی دین میں کچھ خرابی ہو گئی تھی اس لئے بجائے وقت پر شروع ہونے کے تقریباً پندرہ منٹ بعد یہ خطبہ شروع ہو رہا ہے۔جماعت احمد یہ جرمنی کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ بڑی تیزی کے ساتھ مختلف پہلوؤں سے ترقی کی توفیق عطافرمارہا ہے اور دن بدن ان کے کام بڑھتے جارہے ہیں اور کام کرنے والے ہاتھ بھی اللہ کے فضل سے بڑھ رہے ہیں یعنی بہت سے ایسے نوجوان یا بڑے چھوٹے جو پہلے با قاعدہ۔جماعت کے کاموں میں حصہ نہیں لیا کرتے تھے۔اب ایک غیر معمولی قوت کے ساتھ جماعت کی