خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 335 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 335

خطبات طاہر جلد 16 335 خطبہ جمعہ 9 مئی 1997ء آگیں بھڑک رہی ہوں اس وقت وہ لوگ جو ان خطرات میں پل رہے ہوں ان کو لازماً جلد از جلد توحید کے امن میں داخل ہو جانا چاہئے۔ایک دفعہ داخل ہو گئے تو اللہ ان کی حفاظت فرمائے گا۔کوئی دنیا کی طاقت ان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی یہ ایک ایسی چار دیواری ہے جس کو کوئی دنیا کی طاقت، کوئی بڑے سے بڑا دشمن تو رنہیں سکتا ، ضرب نہیں لگا سکتا۔توحید کے دائرے میں سب سے بڑا امن ہے اور وہی شعر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس موقع پر پھر میں آپ کو یاد دلاتا ہوں جو بار ہا یاد دلا چکا ہوں کہ: عد و جب بڑھ گیا شور وفغاں میں نہاں ہم ہو گئے یا ر نہاں میں ( در مشین اردو صفحه : 50) توحید میں اپنے آپ کو دفن کر دینا، اپنے آپ کو غائب کر دینا، اپنے آپ کو چھپا لینا، اس کے امن کی چار دیواری میں چھپ جانا، یہ تب نصیب ہوسکتا ہے اگر آپ شرک کا قلع قمع پہلے کریں۔اپنی طبیعتوں کا انتشار دور کریں۔محبت الہی کے ساتھ خدا کی طرف جھکیں اور اس کے لئے اپنی صلاحیتوں کو غلام بنا دیں۔اس کے بغیر یا ر نہاں میں نہاں ہو ہی نہیں سکتے۔اس لئے محض فرضی نعرہ بازی میں آپ کا کوئی امن نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام قرآن کریم کے عرفان پر مبنی ہے۔قرآن سے گوندھا گیا ہے اور ایک بھی کلام کا حصہ نہیں جو قر آن پر مبنی نہ ہو۔پس یہ مضمون وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں کہ تم خدا کے ہو جاؤ تو پھر تم مسلم ہو جاؤ گے یعنی ہر معنوں میں امن پانے والے بھی بن جاؤ گے اور اول المسلمین حضرت محمد مصطفی ملا یہ سب سے زیادہ ہر خطرے سے بچائے گئے اور ہر خطرے کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو امین بنایا۔لوگوں کو بچانے والا بھی اور خود امن میں آنے والے بھی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔پس ہر جگہ یہی مضمون سب جماعت کے لئے یکساں ہے مگر اہل پاکستان یعنی پاکستان کے احمدیوں کو میں دوبارہ خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ دعا بھی کریں اور سب سے پہلے اپنے انتشار کی بیخ کنی کریں۔اللہ تعالیٰ بعد کی مثبت صلاحیتیں بھی آپ کو عطا فرمائے۔آمین