خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 330 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 330

خطبات طاہر جلد 16 330 خطبہ جمعہ 9 مئی 1997ء ہوسکتی ہیں جب خدا نے جتنی بھی آپ کو صفات عطا فرمائی ہیں ان سب کا رخ ایک طرف ہو جائے ور نہ صفات تو بہت سی ہیں وہ ایک ہو ہی نہیں سکتیں جب تک ایک نقطے پر ارتکاز نہ کر جائیں۔روشنی کی شعاعیں کتنی ہی پھیلی ہوئی ہوں اگر لیزر کی طرح ان کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے ، ایک نقطے پر اکٹھا کر دیا جائے تو ان میں غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور جتنا زیادہ ارتکاز صحیح ہوگا اتنی ہی غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔سورج کی روشنی کو عدسی شیشے سے آپ ایک جگہ مرتکز کر کے دیکھیں تو سردیوں کی ٹھنڈی دھوپ بھی اس کا غذ کے ایک حصے کو جہاں شعاعیں مرتکز ہوئی ہیں ایک دم آگ لگا دیتی ہیں اور پھیلی ہوئی دھوپ کا آپ کو پتا ہی نہیں تھا کہ اس میں کیا طاقت ہے۔پس بشریت کی طاقت کا راز بتایا گیا ہے اس میں۔فرمایا إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ میں تمہاری طرح بشر ہوں مگر ایک فرق پڑ گیا ہے يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ مسلسل خدا تعالیٰ مجھے تو حید کی طرف متوجہ رکھ رہا ہے، توجہ دلاتا چلا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں مجھے توحید خالص کی ساری برکتیں عطا ہوئی ہیں اور مسلسل توجہ دلانے کا مطلب یہ ہے کہ میری تمام تر صفات جب بھی جلوہ دکھاتی ہیں اللہ کی طرف رخ کر کے وہ جلوہ دکھاتی ہیں۔پس جب وہ خدا کی ذات میں مرتکز ہو جاتی ہیں تو ایک غیر معمولی طاقت ان سے پیدا ہوتی ہے۔بشر سے نور بن جاتا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا بشر ہوتے ہوئے نور ہونا یہی معنی رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فرمایا بہت بڑا اعلان ہے مگر گھبرانے کی بات نہیں۔فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّعَ اَحَدًا تمہیں بھی شوق پیدا ہوا ہے کہ ہم بھی ایسا بن کے دکھا ئیں تو تمہارے اندر بھی صلاحیتیں رکھی گئی ہیں۔ورنہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کا دعویٰ جھوٹا ہوتا۔پس آؤ اور خوف زدہ ہو کر پیچھے نہ رہ جاؤ کم ہمتی نہ دکھاؤ، انہی راہوں پہ آگے بڑھو جن راہوں پہ میں نے آگے بڑھ کر دکھا دیا ہے کہ بشر ہوتے ہوئے انسان اللہ کا اتنا قرب حاصل کرسکتا ہے۔پس جو چیز اتنی عظیم الشان ہے اسے محمد رسول اللہ ﷺ نے Common place بنا کے دکھایا ہے۔میں بھی تو بشر ہوں میں نے یہ سب کچھ حاصل کیا ہے کہ نہیں۔جب کر لیا ہے تو تم کیوں گھبراتے ہو، تم کیوں آگے نہیں بڑھتے۔وہی کام جو میں نے کئے ہیں تم بھی کرو۔نیکیوں میں ترقی کرو لیکن ہر نیکی خدا ہی کی طرف رخ رکھے۔فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكُ