خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 327 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 327

خطبات طاہر جلد 16 327 خطبہ جمعہ 9 مئی 1997ء انبیاء کو نہ بعد کے۔پس مجھے اول آنے کا حکم دیا گیا ہے اور اول آکے آپ نے دکھا دیا۔عبادت کے وہ طریقے اختیار کئے وہ سلوک اختیار فرمائے اور ہمیں سب کچھ وہ سکھایا اس تفصیل کے ساتھ کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کوئی بھی اپنی عبادت کے خلوص کا طریقہ ایسا نہیں رکھا جو اپنے لئے چھپا کے رکھا ہو۔ایک ایک اسلوب پوری وضاحت کے ساتھ ہم پر کھولا ہے۔پس آنحضرت ﷺ کی احادیث کا جو عبادت سے تعلق رکھتی ہیں مطالعہ کریں تو ایک بھی ایسی چیز نہیں ہے جو ہم پر مخفی رکھی گئی ہو۔پس صلى الله آنحضرت ﷺ وہ معلم نہیں ہیں جو اپنی بڑائی کی خاطر، اپنی امتیازی شان کی خاطر بعض چیزیں نہیں بتایا کرتے اور دنیا کے جتنے سائنسدان ہیں ان میں بھی یہ بیماری ہے۔کسی حد تک وہ بعض سائنسی مضمونوں کو خوب کھول کر بیان کرتے ہیں لیکن وہ نکات جن کا دولت کمانے سے تعلق ہے جہاں سائنس دولت میں تبدیل ہوتی ہے وہ اپنے لئے بچا کے رکھ لیتے ہیں اس ٹیکنالوجی کا علم ہی نہیں ہونے دیتے اور باوجود اس کے کہ دنیا اتنی ترقی کر چکی ہے بعض چھوٹے چھوٹے راز ہیں جو آج تک دنیا کو معلوم نہیں ہو سکے۔جن کو معلوم ہیں انہوں نے اپنے پاس سنبھال کے رکھے ہوئے ہیں اور باوجود انتہائی ترقی کے دوسرے وہ راز معلوم کر ہی نہیں سکتے۔بعض چھوٹی چھوٹی باتیں مثلاً چاکلیٹ بنانے کا طریقہ ہے اس کا جو چاکلیٹ کا جو مزہ آپ لیتے ہیں، وہ مختلف کمپنیوں کے مزے مختلف ہوتے ہیں لیکن بنیادی طور پر جو چا کلیٹ بنانے کا طریقہ ہے کہ ایسی چیز جو ” کو کو کو اس طرح تبدیل کر دے ایک خاص درجہ حرارت پر پچھلے اور اس میں یہ نرمی ہو اس کے مزے میں، اس کے لمس میں یہ دنیا کی صرف دو کمپنیاں ہیں جن کو پتا ہے اور ساری دنیا کی چاکلیٹ کی کمپنیاں مجبور ہیں ان سے خریدنے پر اور ہزار کوششیں کرتی ہیں مگر وہ بات بنتی نہیں۔Basic چاکلیٹ جو بنیاد ہے جس سے آگے بنتے ہیں وہ سارے انہی کمپنیوں سے خریدے جاتے ہیں۔اس طرح اور بھی کئی ایسی چیزیں ہیں جو بعض کمپنیوں کی اجارہ داری بنی ہوئی ہے۔پیٹینٹ کی وجہ سے نہیں علم کو اتنا انہوں نے چھپا کے رکھا ہے کہ اور کوئی اس علم کا واقف ہی نہیں اس لئے بالکل مجبوری ہے۔بہت سی ایسی باتیں ہیں آپ کو بتائی جائیں تو آپ حیران ہوں گے یہ چھوٹی سی چیزیں بھی دنیا کو نہیں پتا لگ سکیں۔مگر کچھ ایسے راز ہیں جو معلوم ہو گئے اور پھر انہوں نے دنیا کو نہیں بتائے۔مگر انبیاء اور طرح کی مخلوق ہیں۔انبیاء کو جتنا بڑا راز ترقی کا معلوم ہو اتنا ہی زور کے ساتھ وہ کھولتے اور دنیا کو سناتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کی ایک یہ بھی دلیل ہے کوئی