خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 168 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 168

خطبات طاہر جلد 16 168 خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء تیرا یہ بیٹا پیدا ہوگا اور اس کو وقف کر دینا اور نشانی بتائی تھی کہ پہلے بیٹی آئے گی پھر بیٹا آئے گا اور وہ خاص بیٹا ہے اس کو وقف کر دینا۔چنانچہ انہوں نے وقف کر دیا۔والد کی وفات بھی ربوہ میں تعلیم کے زمانے میں ہوئی ہے اور والدہ کی وفات بھی ان سے دوری کی حالت میں ہوئی ہے۔پھر خواجہ خورشید احمد صاحب سیالکوٹی ہیں جو الفضل کے ایڈیٹر رہے ہیں بڑے لمبے عرصہ مختلف صورتوں میں ان کو تو فیق ملی ہے خدمت کی۔محمد حسین صاحب خادم مسجد مبارک۔ان سے بہت لوگ واقف ہیں۔مسجد میں ان کی خدمت اور ان کی اذانیں دینا اور ان کا خاص ایک گہرا تعلق یہ لمبے عرصے تک پھیلا ہوا ہے۔ہمارے ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب جو یارک شائر Batley میں رہا کرتے تھے ان کی والدہ عائشہ بیگم صاحبہ۔یہ بھی بہت بزرگ خاندان کی بزرگ خاتون تھیں۔اللہ انہیں بھی غریق رحمت فرمائے۔آمین اور آخر پر ڈاکٹر رضیہ صاحبہ۔یہ ڈاکٹر تو نہیں تھیں۔ان کی بہن ڈاکٹر تھیں ایک، جہاں تک میرا علم ہے، مگر ہو سکتا ہے ڈاکٹر ہوں۔بہر حال یہ اچھی تعلیم یافتہ خاتون تھیں اور خدمت پر مامور تھیں کسی پر۔یہ میجر ولید منہاس کی بیگم اور ان کا اصل تعارف تو یہ ہے کہ جو حیدر آباد دکن کا مشہور خاندان جس نے خدمتوں میں بہت نام کمائے ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ ،سیٹھ محمد اعظم صاحب مرحوم ،سیٹھ معین الدین صاحب مرحوم وغیرہ ، یہ ان کی ہمشیرہ آپا سلیمہ کی بیٹی تھیں اور بالکل جوانی کے عالم میں ہی تین چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ کر وفات پاگئی ہیں، ان کو غالبا دل کا حملہ ہوا ہے موٹر میں واپسی پر گھر آتے ہوئے تو بہر حال یہ سب وہ ہیں جن کی میں نماز جنازہ پڑھوں گا جمعہ اور عصر کے معا بعد۔انشاء اللہ تعالیٰ